محمد مسعود علی کی رپورٹ
مسقط -14 ستمبر ٢٠١٩۔۔صداٸے وقت۔ (بشکریہ اردو لیکس) ۔
=============================
عمان میں گزشتہ رات دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں حیدرآباد کے ٹولی چوکی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

یہ خاندان دبئی میں مقیم تھا اور چھٹی منانے کے لئے عمان جارہے تھے جب ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس میں عمانی خاندان سفر کررہا تھا۔ دوسری کار میں سفر کرنے والے دو عمانی شہری بھی ہلاک ہوگئے۔ یہ خوفناک حادثہ حائمہ الوستا کے قریب پیش آیا جو دارالحکومت مسقط سے 530 کلومیٹر دور ہے۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت غوث اللہ خان (29) کے نام سے ہوئی ہے ، جو دبئی میں کام کرتے ہیں اور وہیں کے رہائش پذیر ہیں ، اور ان کی اہلیہ عائشہ صدیقہ (28) اور ایک آٹھ ماہ کا بچہ حمزہ خان ، سب دبئی سے عمان جا رہے تھے یہ تینوں ہلاک ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ تین سالہ بچی ، ہانیہ صدیقیہ
جو شدید زخمی ہے ہاسپٹل میں داخل کردیا گیا ہے
،جو شدید زخمی ہے ہاسپٹل میں داخل کردیا گیا ہے