Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 25, 2019

وزیر اعظم شہری اسکیم کے تحت بد عنوانی کے معاملے میں مقدمہ درج

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔٢٥ ستمبر ٢٠١٩۔
=============================
وزیر اعظم شہری رہائش منصوبہ میں مستفید سے غیر قانونی وصولی کرنے کے معاملے کی شکایت پر ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر پروجیکٹ افسر ڈوڈا نے شہر کوتوالی میں ملزم ونود موریہ ولد شنکر لال موریہ ساکن وارڈ ہرخ پور محلہ چترساری کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم رہائش منصوبہ شہری کے تحت رہائشی منظوری کے نام پرملزم نے انوپما موریہ اہلیہ ستیش موریہ ساکن بیسہوپور، پونم سونی اہلیہ سونو سونی ساکن ہرکھپور، گڑیا دیوی اہلیہ راجندر پرساد ہریجن ساکن قیام پٹی، مکیش کمار ولدموتی لال ساکن قیام پور، آرتی دیوی ساکن ہرکھ پور، فاطمہ اہلیہ محمد عمر ساکن ہرکھ پور، پرمیلا دیوی اہلیہ شیام جی موریا ساکن سید علی پور،راج کمارولد نند لال ساکن محلہ ہرکھ پور شکرمنڈی اور دیگر سے من مانی رقم وصول کیا تھا۔معاملے کی شکایت مستفید کے زریعے ضلع مجسٹریٹ کو موصول ہوئی تھی جس کی جانچ میں غیر قانونی وصولی کی تصدیق ہوئی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا۔
پروجیکٹ افسرڈوڈا انل کمار ورما نے بتایا کہ حکومت کی یہ اہم منصوبہ وزیر اعظم رہائش منصوبہ شہری مکمل طور پر مفت ہونے کے باوجود ملزم ونود موریہ ولد شنکر لال نے رہائش کے نام پر بڑی رقم وصول کر لیا۔ انہوں نے نگر پالیکا / نگر پنچایتوں میں سرگرم دلالوں کو متنبہ کیا کہ وہ اس منصوبہ سے دور ہوجائیں۔ اگر رہائش گاہ کے کام میں کسی بھی دلال اور جے ای پر مستفید افراد سے رہائش گاہ کے نام پر رقم کی وصولی کی شکایت موصول ہوتی ہے تو اسی کے متعلق تھانے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی کاروائی کی جائے گی۔انھوں نے بتایا کہ کسی بھی دلال یا جے ای سرویر کو رہائش کے نام پر ایک پیسہ بھی ادا نہ کریں۔