جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔٢٥ ستمبر ٢٠١٩۔
============================
کنوج میں وکلاء کے زریعے لیکھ پالوں پر قاتلانہ حملہ کرنے اور خاتون لیکھ پال سے بدسلوکی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کی مانگ کو لیکر بدھ کے روز شاہ گنج تحصیل کے لیکھ پالوں نے کام کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دھرنہ مظاہرہ کر ایس ڈی ایم کو مطالبات کا میمورنڈم سونپا۔

ایس ڈی ایم کو میمورنڈم دیتے ہوئے لیکھ پالوں نے کہا کہ کنوج میں جس طرح سے ڈیوٹی کے دوران لیکھ پالوں پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے خاتون اہلکار سے بدسلوکی کی گئی وہ قابل مذمت ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے میں ملزمان وکلاء کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جلد گرفتار کیا جائے۔اس دوران لیکھ پالوں نے مخالفت میں تین روز تک کام کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہڑتال پر رہنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر دودھناتھ، سینئر نائب صدر اشوک کمار کشواہا، جنرل سکریٹری مرتیونجے کنور وکرم، رنجیت سنگھ، آشا سنہا، جئے گرودیو، نندا دیوی، اوم پرکاش یادو، شیام سندر یادو، ممتا، پریتی، سندیپ یادو، راکیش یادو سمیت دیگر لیکھ پال موجود رہے۔