Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 4, 2019

ایک بچہ و ایک غوطہ خور کی ندی میں ڈوبنے سے موت۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت نیوز۔
=========================
شہر کوتوالی حلقہ کے گولرگھاٹ پر بدھ کے روز ایک بچہ لاپرواہی کی وجہ سے گومتی ندی میں ڈوب گیا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے غوطہ خوروں کو بلایا۔پانی میں تلاش کے دوران ایک غوطہ خور بھی ندی میں ڈوب گیا اور اس کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ سے دونوں کنبے میں کہرام مچ گیا۔ غوطہ خور کی لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا جبکہ بچے کی تلاش کی جا رہی ہے۔
بتاتے ہیں شہر کوتوالی کے تارا پور رہائشی چندن شرما کا 10 سالہ بیٹا کرشنا کمار بدھ کی صبح اپنی بڑی والدہ کی آخری رسوم میں شامل ہونے گھاٹ پہنچا تھا۔ ندی کنارے گھاٹ پر کنبہ کے سبھی لوگ رسومات میں مصروف ہوگئے، اسی دوران کرشنا کمار سیڑھیوں پر اتر گیا اورگہرے پانی میں چلا گیا جس کے سبب میں وہ  ڈوب گیا۔ چیخ سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی چوکی انچارج دیویندر دوبے محلہ نخاس رہائشی لال چندر نشاد 52 ولد سرجو پرساد اور ایک دیگر غوطہ خور کو بچے کو تلاش کرنے کیلئے بلایا۔ غوطہ خور لال چند بچے کی تلاش کے لئے ندی میں اتر گیا لیکن تھوڑی دیر بعد وہ بھی غائب ہوگیا اور چند  گھنٹوں میں اس کی لاش برآمد ہوئی۔ اس واقعہ سے موجود لوگوں میں خوف تاری ہو گیا۔پولیس نے غوطہ خور کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج بچے کی تلاش کرارہی ہے۔