Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 8, 2019

غیر قانونی شراب بنانے کی فیکٹری پر آبکاری ٹیم و پولیس کی مشترکہ کارواٸی۔

جون پور۔۔اتر پردیش (صداٸے وقت۔۔نیوز)۔
=========================
بخشاء تھانہ حلقہ کے دھنیا مؤ پلیا کے قریب سے مقامی تھانہ اور آبکاری ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی شراب فیکٹری پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے بھاری مقداد میں اسپرٹ، غیر قانونی تیار شراب، جعلی کیو آر کوڈ، 20 ہزار ریپر، ڈیڑھ ہزار شی شی سمیت ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کیا۔

اس ضمن میں سی اوصدر نریپندر نے بتایا کہ مخبرکی اطلاع پر آبکاری انسپکٹر پرشانت سنگھ تھانہ انچارج بخشاء ششی چند رچودھری کے ساتھ تھانہ حلقہ کی دھنیامؤ نہر پلیا پر کھڑے غیر قانونی شراب کے کاروبار کے بارے میں معلومات جمع کررہے تھے کہ اسی دوران مخبر نے بتایا کہ سرائے ہرخو ریلوے لائن کے قریب رام سکھ  یادو کی پگڈنڈی پر غیر قانونی شراب تیار کرنے کی تیاریاں کی جاری ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فورس نے موقع پر چھاپہ مارا۔ دیر رات کی گئی اس کاروائی میں پولیس نے رام سکھ یادو کو 360 لیٹر غیرقانونی اسپرٹ، 300 لیٹر غیرقانونی تیار شراب، 15 سو شیشی، ڈھکن، 20 ہزار ریپر، اور جعلی کیو آر کوڈ سمیت دیگر سامان برآمد کیا۔پولیس نے ملزم کو موقع سے ہی گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔