Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 4, 2019

صحت ملازم کے گھر چوری کی واردات۔۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(صداٸے وقت نیوز).
=========================
لائن بازار تھانہ حلقہ کے پولیس لائن کے بغل میں واقع بھگوتی کالونی میں ایک خاتون صحت ملازم کے گھر میں داخل ہو کر کرائے دار خاتون کی جم کر پٹائی کرتے ہوئے نقدی سمیت لاکھوں روپے کے زیورات لوٹ لے گئے۔بدمعاشوں کے جاتے ہی متاثرہ کے شور مچانے پر جمع ہوئے لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی سی او سٹی سمیت مقامی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پوچھ گچھ کے بعد تفتیش میں لگ گئی۔

بتاتے ہیں کہ بھگوتی کالونی رہائشی صحت ملازم بندو سنگھ مکان کے ایک حصے میں اجے دوبے کو کرائے پر کمرہ دیا ہوا ہے۔بدھ کے روز وہ ڈیوٹی پر جاتے وقت اپنے گھر کی چابھی کرائے دار اجے دوبے کی اہلیہ جیوتی دوبے کو دیکر چلی گئی تھی۔بدھ کی دوپہر میں نقاب پوش دو بدمعاش گھر میں داخل ہو گئے اور اکیلی جیوتی دوبے کی پٹائی کرنے لگے۔اس دوران بدمعاشوں نے چاقو سے دھمکی دیتے ہوئے اس کے زیورات اتار لیا اور مکان مالکن کے کمرے کی چابھی لیکر آلماری میں رکھا 30ہزار نقدی سمیت 3لاکھ قیمت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کے فرار ہوتے ہی متاثر ہ نے شور مچایا تو کالونی کے دیگر لوگ جمع ہو گئے اور اطلاع مکان مالک سمیت پولیس کو دی گئی۔لوٹ کی اطلاع ملتے ہی سی او سٹی لائن بازار تھانے کی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ سے پوچھ گچھ کر بدمعاشوں کی تلاش کیلئے تھانہ انچارج کو ضروری ہدایت دیا۔