Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 2, 2019

جونپور۔صحابہ سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام۔حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کا انعقاد۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
شہر کے شاہی اٹالہ مسجد کے احاطے میں دو محرم کو حضرت عمر فاروق ؓ کی یوم شہادت کے موقع پر صحابہ سیرت کمیٹی کی جانب سے ایک جلسہ یوم شہادت حضرت عمر فاروقؓکا انعقاد کیا گیا۔جلسہ سابق ایم ایل اے حاجی افضال احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام سے حافظ محمد ثاقب نے کیا جس کے بعد قاری ضیاء اور عظیم جونپوری سمیت دیگر لوگوں نے نعت نبیؐ کا نظرانہ پیش کیا۔

جلسہ کو خطاب کرتے ہوء مولانا آفاق احمدنے کہا کہ حضرت عمر فاروق ؓ ہی ایک ایسے خلیفہ گزرے ہیں جن کے دور خلافت میں اسلام بہت مضبوط ہوا۔انھوں نے اپنی سلطنت عرب کے ساتھ بیت المقدس اور یونان تک قائم کی تھی۔حضرت عمر فاروق ؓ کے دور خلافت میں ہی کوئی بی بھوکہ نہیں سوتا تھا،وہ عدل و انصاف کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔دو محرم کوفجر کی نماز کے وقت ابلول مجوسی نامی شخص نے دھوکہ سے ان کاقتل کر ڈالا تھا۔مولانا آفاق نے بتایا کہ حضرت عمر فاروقؓ نے ہی اسلام میں نعرہ تکبیر اللہ ہو اکبر کی صدا بلند کیا گیا تھا۔اس موقع پر طفیل انصاری، ریاض الحق، محمد شعیب،کمال الدین انصاری،حفیظ شاہ،منا قادری،پرویز سلیمانی، ساجد علیم، سرفراز، حاجی عبدالاحد، فیروز، عبدل اول، شاہنواز احمد، شکیل منصوری، الماس صدی سمیت دیگر لوگ موجودرہے۔جلسہ کی نظامت نیاز طاہر شیخو نے اور آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ کنوینر مظہر آصف اور انوارالحق گڈو نے کیا۔