جون پور۔۔۔۔اتر پردیش (صداٸے وقت نیوز)۔
=============================
اترپردیش جونیئر ہائی اسکول سابق ثانوی اساتذہ ایسوسی ایشن کی جانب سے پریرنا ایپ کے خلاف ریاستی تحریک کے زیراہتمام ہفتہ کے روز ضلع کے بدلا پور بی آر سی پر بڑے پیمانے پر دھرنہ مظاہرہ کیا گیا۔اس دوران مظاہرین اساتذہ نے ایپ کو اپس لینے کیلئے حکومت کا انتباہ دیتے ہوئے وزیر اعلی کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم ایس ڈی ایم کو سونپا۔

دھرنہ کو خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر ڈاکٹر اتل پرکاش یادو نے کہا کہ پریرنا ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے ریاست کے تمام افسران غلط اعداد و شمار پیش کر رہے ہیں اور دھوکہ دہی سے ایڈہاک اور شکشا متر کو بہکانے کی کوشش کرتے ہوئے ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے باؤ ڈال رہے ہیں، جبکہ شکشا مترا اور انسٹرکٹرز ایسوسی ایشن نے ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلع کی پرائمری اساتذہ ایسوسی ایشن،سابق ثانوی اساتذہ ایسوسی ایشن یونین، پنچایت راج ملازمین یونین، ریاست ملازم یونین سمیت دیگر تمام تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر متحدہو کر ضلع بیسک تعلیم دفتر پر آئندہ 30 ستمبر تاریخی دھرنہ مظاہرہ کریں گے جس کے بعدوزیر اعلی کو مطالبات کا میمورنڈم سونپا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو ضلع مجسٹریٹ دفتر اور لکھنؤ میں دھرنا دے کر اترپردیش حکومت کی بنیاد کمزور کر دیں گے۔ بی آر سی بدلاپور میں جمع اساتذہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلع پرائمری اساتذہ ایسوسی ایشن کے صدر انل کمار یادو نے کہا کہ اساتذہ کے اس ہجوم کو دیکھنے کے بعد ایپ کی واپسی اب طے ہوگئی ہے۔ اس دوراناساتذہ نے بدلاپور ایس ڈی ایم کو مطالبات کا منسوب میمونڈم سونپا۔ اس موقع پر رائے صاحب یادو، شیو کمار سروج، آنند کمار یادو، انل دیپ چودھری،رویندر بہادر سنگھ، یاویندر ناتھ یادو، سریو پرساد سروج، شیر بہادر موریہ، تریونی پرساد سروج،اما ناتھ یادو، امیش کمار مشرا ر،پرکاش دوبے،وشوناتھ سنگھ، راجیش کمار پٹیل، ریتا سنگھ،وندنا سنگھ سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔