Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 11, 2019

جونپور۔۔دسویں محرم کو پورے ضلع میں منایا گیا یوم عاشورہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=============================
ضلع کے بیشتر علاقوں میں غمگین ماحول میں ہندو اور مسلم سماج کے لوگوں نے یوم عاشورہ منایا۔چند مقامات کے علاوہ کہیں سے ناخوشگوار واقعہ کی کو ئی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔ لوگوں نے نم آنکھوں کے ساتھ تعزیہ کو اپنے علاقائی کربلا میں سرد کیا۔اس کے بعد عزاخانوں میں مجالس شام غریباں منعقد ہوئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں مقرر وقت کے مطابق تعزیہ اٹھا کو اٹھا یا گیا جس کے ساتھ ماتمی انجمنوں نے نوحہ اور ماتم کیا شہر مرکز کے اکثر تعزیوں کو صدر امام بارگاہ واقع گنج شہیداں میں سرد خاک کیا گیا جب کی چند تعزیوں کو محلہ کی کر بلاؤں میں سر د کیا گیا۔

واضح ہو کہ چہا سو چورا ہے سے جلوس اٹھ کر شیعہ جامع مسجد ہو تا ہو اپنے اہم راستوں سے گزرکر صدر امام بارگاہ پہنچا۔ اسی طرح امام بارگاہ شاہ ابوالحسن بھنڈاری، بلواگھاٹ، کٹگھرا محلہ رضوی خان، پرانی بازار، تاڑ تلہ، بارہ دوریا، یحی پور، پان دریبہ کے تعزیہ بھی صدر امام بارگاہ واقع گنج شہیداں میں سرد کیا گیا۔ سپاہ محلہ کے تعزیوں کو نبی صاحبب واقع گنج شہیداں ا میں سرد کیا گیا۔ 

اس سے قبل بلواگھاٹ واقع شاہی قلعہ مسجد، محلہ دیوان شاہ، کبیر، تاڑتلا کی مسجد کے علاوہ دیگر مقامات پر نماز عاشورہ کا انعقاد کیا گیا۔دیر شام صدام امام بارگاہ کی عید گاہ میدان میں مجلس شام غریباں کو قیصر نواب نے خطاب کیا۔ نظامت تحسین شاہد نے کیا۔ اس دوران پورے علاقے میں ضلع انتظامیہ نے حفاظت کے مد نظر چاق وچوبندا نتظام کیا تھا۔اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی لوگوں نے عقیدت کے ساتھ یوم عاشورہ منا یا گیا۔ اسی ترتیب میں برسٹھی تھا نہ حلقہ کے بھنور،برسٹھی، کٹوار، نگوہ، پریت، عالم گنج، بھد راؤں، پریسواں کے لوگ اپنی تعزیوں کو پر امن طریقہ سے کر بلامیں سرد کرتے ہو ئے بھائی چارہ کا پیغام دیا۔ کرنجاکلا ں بازار سے تعزیہ کا جلوس اپنے قدیمی راستے سے ہواتا ہوا کرنجاخرد گاؤں پہنچا وہاں سے کرنجا خورد امام بارگاہ سے دونوں گاؤں کی انجمنوں نے مل کر روانہ ہوئے علمدار علم تعزیہ کا چوکھٹ لے کریا حسین کی صداؤں کے ساتھ چلتے ہو ئے چمبل تارا بازار پہنچا یہاں سے پیارے پور کی تعزیہ کو ساتھ لے کر آگے بڑھتے ہوئے بیگم گنج واقع امام بارگاہ پہنچا جہاں پر تعزیہ کو سرد کیا گیا۔بخشا ء تھا نہ حلقہ میں تمام تعزیہ اترپٹی واقع کربلا میں سردآب کر دیا گیا۔ اس سے قبل اترپٹی، برے پٹی، ڈکھن پٹی، پورا شیر خاں، محمد پور، مہاپور، صدرالدین پور، بیلاپار، نوپڑواں، کر تیہاں وغیرہ میں امام چوک پر رکھے ہوئے تعزیہ ہ اٹھا ئے گئے جس کے ساتھ مقامی انجمنیں نوحہ اور ماتم کر تی ہوئی مخدوم شاہ واقع روضہ امام پہنچیں جہاں پر منعقد کی گئی مجلس کو مولانا نے خطاب کیا وہاں سے تمام لوگ تعزیوں کے ساتھ جلوس کی شکل میں ایک ساتھ کربلا کے لئے روانہ ہوئے۔

 جہاں تمام انجمنوں نے اپنے دستے اور ساتھیوں کے ساتھ نوحہ اور ماتم کیا۔ اس کے بعد تمام انجمنوں کے ممبران زنجیر،قمع اورا نگارے کا ماتم کیا اور ذوالجناح کوروضہ حضرت عباس سے ملا یاگیااور تمام تعزیوں کو کر بلا کے تالاب میں سپرد آ ب کیا گیا جس کے بعد مجلس شام غریباں منعقد ہو ئی کرتہاں گاؤں کی تعزیہ کومقامی کر بلا میں دفن کیا گیا۔گاؤں سے اٹھا ہوا جلوس نوحہ ماتم کے ساتھ اپنے قدیمی راستوں سے گزرتا ہوا دیر شام کر بلا پہنچا تھا۔ اس سے قبل تمام گاؤں میں تقریبا 10 بجے یوم عاشورہ کی نماز ادا کرا ئی 
گئی۔
شاہ گنج نمائندہ کے مطابق امام حسین ؓ کی شہادت کی یاد میں 10ویں محرم کا جلوس نوحہ ماتم کرتے ہوئے قصبہ میں نئی آبادی محلہ سے ہوتے ہوئے سریا ں،جیسیج چوک، مین روڈ ہوتے گھاس منڈی چور اہے پر پہنچا۔اسی دوران محلہ بھادی کی جانب سے پہنچا جلوس شامل ہو گیا یہاں سے علی گنج ہوتے ہو ئے شاہ کا پنجہ پہنچا جہاں پر تعزیہ کو سرد جکر نے کے علاوہ جلوس کا اختتام ہوا۔اسی طرح مقامی کو توالی حلقہ کے بڑاگاؤں، اوسر گاؤں، کھنوائی، جمدرا، پٹی، چکیسر چاوروغیرہ گاؤں میں اپنے قدیمی راستوں سے نکل کر تعزیہ کو اپنی اپنی کر بلاؤں میں سر د آب کیا گیا۔جلو س میں نوحہ اور ماتم کر تے ہو ئے انجمن حیدری سمیت تمام انجمنیں چل رہی تھیں ان کے ساتھ تعزیہ علم اور دلدل بھی جلو س میں شامل تھے۔نظم ونسق قائم رکھنے کے لئے ایس ڈی ایم شاہ گنج سی او شاہ گنج کے علاوہ کثیر تعداد میں پولیس کے جوان موجود رہے۔
کھیتا سرا ئے قصبہ میں سنی فرقہ کے عقیدت مند ڈھول تاشہ کے ساتھ محرم کے جلوس کے ساتھ چل رہے تھے یوم عاشورہ کے بر بر آمد وہنے والے جلوس میں شامل لوگ تعزیہ کے ساتھ فاطمان گیٹ تک طبل بجاتے ہوئے پہنچے۔وہیں اکھاڑہ بھلئی شاہ اکھاڑہ رونق اسلام کے فن سپاہ گروں نے فن کا ری کا مظاہرہ کیا۔ کیراکت قصبہ میں یوم عاشورہ کے روز تعزیہ داروں نے اپنے اپنے تعزیوں کو چوک سے اٹھا کر کر بلا میں سرد کر نے کے لئے جلو س نکال کر وکر ما ساؤ کی گلی کے نزدیک پہنچے جہاں پر ایک دوسرے کی تعزیہ سے ملاقات کرا تے ہو ئے جلو س کر بلا کی جانب روانہ ہو ا۔اسی دوران اکھاڑہ سبحانیہ کے استاذ علاؤالدین شیخ کے شاگرداپنے استاذ کی مو جودگی میں فن سپا گری کا مظاہرہ پیش کر رہے تھے تعزیہ کا جلوس قصبہ کے تراہے سے ہو تا ہو ا محلہ شیخ زادہ پہنچا جہاں پر شیعہ فرقہ کے لوگ شامل ہو ئے اور کئی مقامات پر علماء اکرام نے خطا ب کیااورا سی کے ساتھ ماتم کر تا ہو ا جلوس کر بلا پہنچا جہاں پر تمام تعزیہ کوسرد کیا گیا۔اس مو قع پر انتظامیہ کے لوگ موجود رہے۔