Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 1, 2019

پریرنا ایپ ٹرینگ کا اساتذہ نے کیا باٸیکاٹ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=========================
صوبائی حکومت کی جانب سے بیسک تعلیم محکمہ کے اساتذہ کی موجودگی کیلئے آئندہ5 تاریخ سے شروع ہونے والی پریرنا ایپ ٹریننگ کے لئے ضلع بیسک تعلیم افسر نے ان کے دفتر بلایا تھا لیکن سبھی 203 انصاف پنچایت کوآرڈنیٹر نے ضلع صدر پرائمری اساتذہ ایسوسی ایشن کے صدر امت سنگھ کی قیادت میں تربیت کا بائیکاٹ کرتے ہوئے پریرنا ایپ کی مخالفت میں اجتماعی طور پر ضلع بیسک تعلیم افسر کو استعفی سونپ دیا۔

اس دوران سبھی کوآرڈنیٹرز نے کہا کہ ہم پہلے اساتذہ اور پھر انصاف پنچایت کوآرڈنیٹر ہیں۔ جس طرح سے ریاستی حکومت ہم سب کو بغیراعتماد میں لئے آن لائن موجودگی مسلط کررہی ہے وہ سراسر غیر قانونی اور ناقابل عمل ہے۔ اس موقع پر ضلع صدر امت سنگھ نے ضلع بیسک تعلیم افسر کو انتہائی واضح لہجے میں کہا کہ ہمارا ہر اساتذہ متحد ہے اور حکومت کے اس تغلقی فرمان کے خلاف ہر جدوجہد کے لئے تیار ہے، لہذا محکمہ کو کسی بھی قسم کی زبردستی کرنے کی کوشش نہیں کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں آئندہ4 ستمبر کو کلکٹریٹ احاطے میں ایک دھرنا دیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلع سیکریٹری سنجے سنگھ، تنظیمی سیکریٹری اشون سنگھ، راجیش "ٹونی"، ضلع خواتین محاذ کی صدر ارچنا سنگھ، بلاک صدر منوج یادو، ستیش سنگھ، ڈاکٹر ہیمنت، ستیش پاٹھک، سروج سنگھ، انصاف پنچایت کوآرڈنیٹر راکیش پاٹھک، ہاشم، راجن سنگھ یادو، منوج گپتا، شیلندر سنگھ، اننت یادو، دھرمیندر سنگھ، ارون یادو، رمیش یادو، راکیش اپادھیائے، امر ناتھ یادو، نہال سنگھ، راجیو لوہیا،محمدالیاس، اشوک سونکر، راجیو ترپاٹھی، دنیش موریہ سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔