Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 30, 2019

غذائیت بیداری ریلی۔۔سی ڈی او نے دیکھائی ہری جھنڈی

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نمائندہ)۔
========================
سی ڈی او گورو ورما نے پیر کے روز غذائیت ریلی کو کلکٹریٹ احاطے سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔غذائیت بیداری ریلی کلکٹریٹ سے خرکا تراہا،گاندھی تراہا ہوتے ہوئے امبیڈکر تراہا پر پہنچ کر اختتام ہوئی۔ریلی میں بڑی تعدادمیں آنگن باڑی کارکن نے حصہ لیا۔

اس موقع پر سی ڈی او نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر قومی یوم غذائیت یکم ستمبر سے 30 ستمبر تک منایا گیا ہے۔ ماہ غذائیت کے تحت بلاک سطح پر آنگن باڑی مراکزوں میں مختلف قسم کے انعقا د کئے گئے۔ جس میں بچوں کا وزن کیا گیا ہے اور غذائیت سے محروم بچوں کی شناخت کی گئی ہے۔ غذائیت سے محروم بچوں کو ضروری علاج کے ذریعے غذائی قلت سے پاک کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 70 گاؤں کو گود لیا گیا ہے جس میں غذائیت کا شکار بچوں کی غذائی قلت کو دور کرنے کے لئے ضروری کارروائی کی جائے گی۔ قومی غذائیت کے مہینے کے دوران حاملہ خواتین اور والدہ کو غذائی قلت سے بیدار کیا گیا تھا۔ اس موقع پراے ڈی ایم آرپی مشرا، سٹی مجسٹریٹ سریندر ناتھ، پروگرام افسر راکیش کمار مشرا وغیرہ موجود رہے۔