وزیر اعظم مودی نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے سے ان لوگوں کو بھی پریشانی ہورہی ہے ، جن سے اپنا ملک بھی نہیں سنبھل پارہا ہے۔
نٸی دہلی/صداٸے وقت/ایجینسیاں/ذراٸع۔
=============================
امریکہ کے ہیوسٹن میں این آر جی اسٹیڈیم میں وزیر اعظم مودی نے ہاوڈی مودی پروگرام سے خطاب کیا ۔ 50 منٹ کے اپنے اس خطاب میں انہوں نے جہاں بہت ساری دیگر باتوں کا تذکرہ کیا وہیں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا بھی تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس آرٹیکل نے وہاں کے لوگوں کو ترقی اور مساوی حقوق سے محروم کر رکھا تھا ، اس کو ختم کرنے سے بھید بھاو

ختم ہوگیا ہے ۔
آرٹیکل 370 کو ختم کئے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آرٹیکل 370 نے جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو ترقی اور مساوی حقوق سے محروم کرکھا تھا ، اس کا فائدہ دہشت گرد اور علاحدگی پسند طاقتیں اٹھا رہی تھیں ۔ اس کو ختم کرنے سے وہاں کی خواتین ، بچوں اور دلتوں کے ساتھ ہورہا بھید بھاو بھی ختم ہوگیا ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے سے ان لوگوں کو بھی پریشانی ہورہی ہے ، جن سے اپنا ملک بھی نہیں سنبھل پارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جائے ۔ میں کہنا چاہوں گا کہ امریکی صدر ٹرمپ یہاں دہشت گردی کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ہمارے لئے ایز آف بزنس کی جنتی اہمیت ہے ، اتنی ہی اہمیت ایز آف لیونگ کی بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پوری دنیا میں سب کم قیمت پر ڈیٹا کہیں دستیاب ہے تو وہ ملک ہندوستان ہے ۔ ہندوستان میں ایک جی بی ڈیٹا کی قیمت تقریبا 25 سینٹ ہے ۔ دنیا میں یہ 25-30 گنا زیادہ ہے
اس پروگرام کے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ آج امریکہ و ہندوستان کے درمیان ایک نٸی تاریخ لکھی گٸی ہے۔تقریباً ٥٠ ہزار کے اس مجمع کو امریکی صدر نے بھی خطاب کیا اور وزیر اعظم کی پوری تقریر کو سنا۔۔۔۔
وزیر اعظم نے امریکی صدر کو ہندوستان مع فیملی کے آنے کی دعوت بھی دی۔