جون پور۔۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
============================
جلالپور تھانہ حلقہ کے ببن مؤ گاؤں کے پردھان کے زریعے شاہراہ پر پڑی پائپ اٹھانے کی مخالفت کرنے پر بھاجپا کارکن کی پٹائی کر دی گئی۔کارکن کی پٹائی سے مشتعل ہوئے بھاجپا کارکنان نے مقامی تھانے پر جم کر ہنگامہ کر دیا جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پردھان سمیت اس کے چاروں بھائیوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے گرفتارکر لیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ جمعرات کی شام مذکورہ گاؤں کے پردھان راجیش مشرا شام کے روزکچھ پلیا کے پائپ شاہراہ کے کنارے سے اپنے بھائیوں کے ساتھ اٹھانے گئے تھے جس کی مخالفت بی جے پی کارکن گیان داس موریہ نے اپنے بھائیوں سمیت کی۔ الزام ہے کہ مخالفت کرنے پر گاؤں کے
پردھان نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ان کی پٹائی کر دی تھی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ بی جے پی کارکن کی پٹائی کی وجہ سے مشتعل لوگوں نے بڑی تعداد میں پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کر دیا۔کارکنان کے ہجوم نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا مطالبہ کیا۔پولیس نے معاملے میں تحریر کی بنیاد پر گاؤں پردھان راجیش مشرا سمیت چاروں بھائیوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔