رانچی۔۔جھارکھنڈ۔۔۔۔صداٸے وقت/نماٸندہ۔۔۔مورخہ 24 ستمبر۔۔۔2019.
=============================
جھارکھنڈ کی دارالحکومت رانچی میں اسد الدین اویسی کے جلسے میں عوامی ہجوم کیوجہ سے وہاں کے سیاسی پارٹیوں کو پریشانی ہونے لگی۔
=============================
جھارکھنڈ کی دارالحکومت رانچی میں اسد الدین اویسی کے جلسے میں عوامی ہجوم کیوجہ سے وہاں کے سیاسی پارٹیوں کو پریشانی ہونے لگی۔
واضح ہو کہ رانچی کے بریاتو میدان میں اویسی کو سننے کے لٸے عوامی سیلاب امڈ پڑا۔۔۔۔
آل انڈیا اتحاد المسلمین نے جھار کھنڈ میں اسمبلی الیکشن کا بگل پھونک دیا ہے۔۔جلسہ کے وقت بارش بھی ہورہی تھی مگر بارش کی پرواہ نہ کرتے ہوٸے عوام میدان میں جمے رہے اور بریاتو کا میدان کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
عوامی ہجوم کو دیکھ کر سیاسی گلیاروں میں اس بات کا اندازہ لگایا جانے لگا ہے کہ اب جھار کھنڈ میں کسی بھی سیاسی پارٹی کے لٸیے ایم آٸی ایم کو درکنار کرنا آسان نہں ہوگا۔۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ حزب اختلاف کی سیاسی جماعتیں ایم آٸی ایم کے ساتھ کوٸی اتحاد کرتی ہیں یا وہاں پر بھی یو پی کی طرح دوری بنا کر رکھتے ہیں ۔۔مگر اتنا طے ہے کہ اب جھارکھنڈ میں اویسی کو درکنار کرنا آسان نہیں ہوگا۔