Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 7, 2019

ایک ہفتہ بھی برداشت نہیں !!!

از/مولانا طاہر مدنی/صداٸے وقت۔
=========================
اعظم گڑھ۔۔۔۔5 ستمبر 2019 بروز جمعرات بعد مغرب گجرات پولیس کی ایک ٹیم ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے گاؤں منچوبھا ضلع اعظم گڑھ پہونچی اور پوچھ تاچھ کے بہانے پولیس چوکی لائی، اس کے بعد کہا کہ آپ کے خلاف وارنٹ ہے ہم گجرات لے جائیں گے. اصرار کے بعد شہر کوتوالی لے گئے، جہاں وکلاء اور سماجی کارکنان پہونچ گیے اور قانونی پوزیشن واضح کی کہ بغیر ٹرانزٹ ریمانڈ نہیں لے جا سکتے ہیں. چنانچہ اگلے دن بروز جمعہ سی جے ایم کی عدالت میں پیشی ہوئی اور مجسٹریٹ نے عبوری ضمانت منظور کرلی، ایک ماہ کا موقع دیا کہ اس مدت میں متعلقہ عدالت میں پیش ہوجائیں، سرکاری وکیل کی درخواست پر اس مدت میں تخفیف کرتے ہوئے مجسٹریٹ نے ایک ہفتہ کردیا اور 13 ستمبر تک گجرات کی عدالت میں پیش ہونے کی ھدایت کردی، ساتھ ہی یہ ھدایت بھی کردی کہ اس دوران پولیس کی نگرانی میں رہیں گے.

لیکن ایک ہفتہ بھی سسٹم کیلئے ناقابل برداشت ہے. کل سرکاری وکیل نے عبوری ضمانت کے خلاف ضلع جج کے پاس اپیل دائر کردی، جس کی سماعت کل 9 ستمبر کو ہونے والی ہے.
یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ اتنی عجلت کیوں ہے، یوپی سرکار اس میں اتنی جلدبازی کیوں دکھا رہی ہے، صرف ایک ہی ہفتے کی تو بات تھی، مقدمہ 2001 کا ہے، وارنٹ 2012 کا ہے، معاملہ بھی سنگین نہیں ہے 353، 147 اور 143 دفعات ہیں. پہر اتنی عجلت کا مظاہرہ کیوں.؟
ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی نہ فرار ہیں اور نہ روپوش، تمام مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، برسوں جیل میں رہے ہیں، ہرماہ مقدمہ کی پیروی کیلئے دہلی جاتے ہیں، دن میں اعظم گڑھ شہر میں واقع اپنے دواخانہ میں اور رات میں اپنے گاؤں منچوبھا میں رہتے ہیں. اس مقدمہ کی ابھی تک خبر ہی نہیں تھی ورنہ اس میں بھی حاضر ہوچکے ہوتے. ان سب امور کے باوجود گجرات پولیس اور یوپی حکومت کا جو رویہ ہے وہ ناقابل فہم ہے،
عدالت سے انصاف کی پوری امید ہے، وکلاء ضلع جج کے سامنے اپنا موقف مضبوطی سے رکھیں گے اور ناروا اپیل کو خارج کرانے کی کوشش کریں گے، دعاؤں کی درخواست ہے.
چند روز کی مہلت ملی تھی، بجائے اس کے کہ آدمی لمبے سفر کی تیاری کرے، اسے مختلف طریقوں سے الجھایا جارہا ہے. یہ ظلم ہے، ناانصافی ہے، اس کے خلاف آواز بلند کرنا ضروری ہے.
اللہ سے دعا ہے کہ تمام مراحل آسان کرے اور سازشوں کو ناکام کرے. آمین.
طاہر مدنی، 8 ستمبر 2019