Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 3, 2019

کیا آپ جانتے ہیں؟

انسانی جسم کے متعلق بیش قیمتی معلومات/صداٸے وقت۔
==========================انسانی جسم میں خون کی رگوں
اور نالیوں کی کل لمبائی تقریباً 45 میل ہوتی ہے۔

انسانی جسم کی سب سے لمبی ہڈی ران میں ہوتی ہے جس کی لمبائی 48 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

مرنے کے بعد ایک یا آدھے دن تک انسان کے دماغ میں برقی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔

انسانی آنکھ کے قرنیے میں خون کی نالیاں نہیں ہوتیں بلکہ یہ براہ راست ہوا سے آکسیجن لیتا ہے۔

انسانی چھینک کے نتیجے میں ناک سے نکلنے والی ہوا کی رفتار 100 میل فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔

بالغوں کے جسم میں 206 ہڈیاں اور ننھے بچوں میں 300 ہڈیاں ہوتی ہیں۔ پھر عمر کیساتھ ساتھ
ہڈیاں جڑ کر ان کی تعداد کم ہوجاتی ہے۔

انسانی دماغ کے اعصابی خلیات صرف ایک دن میں دنیا بھر کی ٹیلی فون کالز سے زیادہ بجلی کے جھماکے پیدا کرتے ہیں۔

انسانی زبان پر ذائقے کے غدود کی عمر 7 سے 10 دن ہوتی ہے پھر اس کی جگہ نئے غدود پیدا ہوجاتے ہیں۔

انسانی آنکھ میں روشنی سے حساس خلیات کی تعداد 13 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ ہوتی ہے۔ دیکھنے کے عمل میں انسانی آنکھ کا پردہ کمپیوٹر کی طرح 10 ارب آپریشن فی سیکنڈ انجام دیتا ہے۔