Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 9, 2019

اعظم گڑھ۔۔مدرسة الاصلاح میں تقریب سنگ بنیاد و تقسیم انعامات کا انعقاد۔

از/ محمد افضل اعظمی/صداٸے وقت/ ٩ ستمبر ٢٠١٩۔
=========================
قدیم و مشہور درسگاہ مدرسة الاصلاح سرائے میر اعظم گڑھ میں تقریب تقسیم انعامات و سنگ بنیاد کا انعقاد ہوا اس تقریب کا آغاز قاری محمد احمد قاسمی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نزرانہ عقیدت عبداللہ مظہر ادری نے پیش کیا ترانہ مادری علمی محمد اشرف نے اپنے رفقاء کے ساتھ پیش کیا خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر سھیل احمد اصلاحی نے پیش کیا ۔

اس تقریب میں گزشتہ سال اپنے اپنے کلاسوں و شعبہ میں پوزیشن لانے والے اور گزشتہ سال طلبہ کے درمیان تقریری مقابلے میں پوزیشن لانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازہ گیا الحمد للہ آج ۹ ستمبر ۲۰۱۹ بروز دوشنبہ بوقت ۱۱ بجے دن مادر علمی مدرسةالاصلاح میں نئی تعلیمی درسگاہ کی سنگ بنیاد رکھی گئی مادر علمی میں کئی سالوں سے طلبہ کی تعداد میں کافی اضافہ ہورہا ہے موجودہ تعلیمی عمارت طلبہ کے لئے ناکافی ہورہی تھی اس کمی کو مدرسہ کے ذمہ داروں نے محسوس کیا اور ایک نئی عمارت کی بنیاد رکھی  سنگ بنیاد سے قبل مولانا سرفراز احمد اصلاحی، ندوی، مدنی ( سابق صدر مدرس مدرسة الاصلاح)  نے مدرسہ کے مقصد کو بتلایا اور اس کے بعد ناظم مدسہ مولانا اشفاق احمد اصلاحی کے بدست سنگ بنیاد رکھی گئی اور اس کے بعد ہزاروں ہاتھ بارگاہ خداوندی میں اٹھے کہ اے پروردگار عالم تو کن فیکون کا مالک ہے اے خالق کائنات مدرسے کو خزانہ غیب سے مدد عطا فرما اور اے پروردگار اس عمارت کی تکمیل فرما اور مادر علمی کو اپنے مقصد میں کامیابی عطا فرما اس موقع پر مدرسہ کے سبھی ذمہ داروں، ہزاروں طلبہ سمیت علاقہ کی معزز شخصیات موجود رہیں
محمد افضل اعظمی
راجہ پور سکرور
۹ستمبر ۲۰۱۹