Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 8, 2019

مسجد کے امام اور ان کی اہلیہ کا بہیمانہ قتل۔

از/سمیع اللہ خان/صداٸے وقت۔
=========================
۲۵ سالہ حافظ محمد عرفان، ہریانہ کے ضلع سونی پت میں امامت و خطابت کے فرائض انجام دے رہے تھے، وہ آنکھوں سے کسی قدر نابینا بھی تھے، گزشتہ رات ایک دہشتگرد وحشی بھیڑ نے ان کا اور ان کی اہلیہ کا درندگی کے ساتھ قتل کردیاہے، لنچنگ کرنے والی یہ بھیڑ اب تک پولیس کی گرفت سے دور ہے
اس لِنچِنگ کا وحشیانہ انداز ایسا ہے کہ علاقے میں خوفناک لہر دوڑ گئی ہے، دوسری طرف معاملے کو دیگر حادثاتی رخ دینے کی سازشیں بھی 
پرزور ہیں __

بتایا جارہاہے کہ، گاؤں کے کچھ غیر مسلموں سے چند دن قبل مسجد کے ایک معاملے کو لیکر شدید بحث بھی ہوئی تھی، جس میں ہریجن سماج کے نوجوانوں نے امام صاحب کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی،
اور آج صبح نا صرف یہ کہ حافظ عرفان صاحب بلکہ ان کی اہلیہ کی بھی لاش برآمد ہوئی ہے جن کا انتہائی درندگی کے ساتھ قتل کردیاگیا ہے_
قارئین کو یاددہانی کرانا چاہیں گے کہ، تقریباﹰ ایک، ڈیڑھ سال پہلے ہریانہ ہی کی ایک مسجد میں بزرگ عبادت گزار معتکف کا بھی ایسے ہی قتل کردیاگیا تھا، اور آج امام سمیت ان کی اہلیہ کو مار ڈالا گیا، اسوقت کوئی بھی حتمی بات کہنا قبل ازوقت ہوگا
لیکن اتنا تو طے ہے کہ، سنگھیوں کے دربار میں، گنگا جمنی تہذیب کی فریاد اور ملک میں امن و محبت کی گہار لگانا اسوقت تک مؤثر نہیں ہے جب تک کہ آپ کم از کم سماجی ترتیب و تنظیم کے لحاظ سے ان کی برابری نا کرلیں، کیونکہ مظاہر قدرت کی غلامی کرنے والے ہندؤوں کی فطرت کم ظرفی، بزدلی اور تکبّر سے عبارت ہے، جب تک ملکی سطح پر انہیں ان کے انداز و آہنگ میں قانونی اور آئین ہند کی روشنی میں جواب نہیں دیاجائے گا اس وقت تک ان بزدل غنڈوں کا نشہ نہیں اترے گا، اور آپکی عاجزانہ سیکولر گنگا جمنی کوششیں ان کم ظرف غنڈوں کی حوصلہ افزائی کا سبب ہوں گی،
امام اور ان کی اہلیہ کا بھیڑ کے ذریعے قتل، یہ واقعہ اندوہناک اور دل دہلانے والا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ، *موہن بھاگوت، شری شری روی شنکر* اور ان کی ٹیم اس اندوہناک ماب لنچنگ کے خلاف اقدام کرے گی، کیونکہ گزشتہ کچھ دنوں سے مسلمانوں کے بعض مذہبی رہنماﺅں کی طرف سے، ان لوگوں کے متعلق یہ خبریں آئی ہیں کہ، وہ ملک میں تشدد کے خلاف ہیں اور امن و محبت چاہتےہیں__
*سمیع اللّٰہ خان*
جنرل سیکرٹری: کاروان امن و انصاف۔