Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 23, 2019

چندوک بازار۔۔۔جونپور وارانسی شاہ راہ پر درگا پوجا کے نام پر گاڑیوں سے جبراً چندہ وصولی۔۔۔۔۔۔۔پولس تماشاٸی بنی رہی۔۔۔گھنٹوں جام۔۔۔۔۔۔اسکولی وین میں بچے پریشان۔۔۔۔۔۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
==========(==================
چندوک بازار میں پیر کی صبح اعظم گڑھ۔ وارانسی شاہراہ پر بجرنگ نگر بازار میں لاٹھی ڈنڈے لے کردرجن بھر عناصروں نے تمام چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو روک لیا اور درگا پوجا کرنے کے نام پر غیر قانونی طور پر پیسہ وصولی کرنے لگے، جس کی وجہ سے شاہراہ پر دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔شاہراہ پر آمد وقت بند ہونے کی وجہ سے اسکول بسیں جام میں پھنس گئی جس سے طلبا ء وقت پر اسکول نہیں پہنچ سکے، مسافر بھی پریشان نظر آئے جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
واضح ہو کہ مذکورہ سڑک پر متعدد مقامات پر شرپسند عناصر درگا پوجا کے نام پر غیر قانونی طریقے سے پیسوں کی وصولی کر رہے ہیں۔ پیر کی صبح بجرنگ نگربازار میں  پولیس چوکی کے بغل میں ہی درجن بھر عناصروں نے لاٹھیوں کے ساتھ درگا پوجا کے نام پر غیرقانونی وصولی کرنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے جام لگ گیا۔جام میں اسکول کی گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔ جام کی وجہ سے اسکول کے بچے اور طلباء کو منزل تک جانے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مسافروں کو بھی کافی دکتیں ہوئی۔ الصبح ہی پولیس چوکی کے بغل میں وصولی کی وجہ سے جام ہونے کے بعد بھی پولیس معاملے سے انجان ہی بنی رہی اور جام ختم کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔گھنٹوں وصولی کے بعد چندہ وصولی بند ہونے کے بعد لوگ اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہو سکے۔