Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 20, 2019

ٹینکر کی زد میں آنے سے موٹر ساٸیکل سوار نوجوان کی موت۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش (صداٸے وقت نیوز)۔
=============================
بخشاء تھانہ حلقہ کے حسرویلی چوراہے کے قریب موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان کی ٹینکر کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے ٹینکر کو قبضہ میں لیتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

بتاتے ہیں کہ تھانہ حلقہ کے سوڈری گاؤں کے رہائشی کانتا پرساد یادو کا 32 سالہ بیٹا وریندر یادو شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ملازمت کرتے ہوئے اودیات کی سپلائی کا کام کرتا تھا۔ جمعہ کی سہ پہر وریندر اپنی موٹرسائیکل پر لالا بازارہوتے ہوئے الہ آباد شاہراہ کے کسی بازارمیں دوا کی سپلائی دینے جا رہا تھا۔ خراب سڑک کی وجہ سے جب وہ موٹرسائیکل سڑک پر چڑاھنے کی کوشش کرنے لگا تو موٹر سائیکل پھسل کر گر گئی۔ اسی دوران الہ آباد کی طرف سے آنے والا انڈین گیس ٹینکر کا پہیہ چڑھ گیا جس کے سبب میں جائے حادثہ میں ہی اس کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ٹینکر کو قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔