Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 6, 2019

جونپور۔۔شارٹ سرکٹ سے لگی آگ۔کٸی دکان و لاکھوں مالیت کا سامان نذر آتش۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=========================
مچھلی کوتوالی قصبہ کے محلہ پھول خاں میں انٹر کالج کے سامنے گزشتہ شب بجلی شارٹ سرکٹ سے لگی آگ میں تین دکان زد میں آگئی۔آتش زنی کی اس واردات میں نقدی سمیت لاکھوں روپے کے سامان جل کر خاک ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی فائر برگیڈ کی ٹیم نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
اطلاع کے مطابق مقامی قصبہ رہائشی محمد مرتضی کی بیگ اٹیچی اور بیٹے محمد چاند کی چوتے چپل کی دکان ہے۔بغل میں ہی محمد ارشاد کی چوڑی کی دکان ہے۔بتاتے ہیں کہ دیر شب بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دکان میں آگ گئی۔دکان سے دھنواں اٹھتا دیکھ مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع دکان مالک سمیت پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے مالکوں نے واقعہ کی اطلاع فائر برگیڈ کو دیتے ہوئے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو کرنے کی کوشش میں لگ گئے۔ادھر اطلاع ملتے ہی مقامی تھانے کی پولیس فائر برگیڈ کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اور نصف گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔متاثرین کے مطابق آگ لگنے سے 35ہزار نقدی سمیت 3لاکھ سے زیادہ کے سامان جل کر تباہ ہو گئے۔