Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 7, 2019

پہلے عشق لڑاٶ۔۔۔۔۔۔پکڑے جانےپر اغوا کا الزام لگاٶ۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش۔صداٸے وقت/نماٸندہ۔مورخہ 7 ستمبر 2019.
=========================
پوٸی تھانہ حلقہ کے تحت میگنہ بازاری سے ایک ١٩ سالہ غیر مسلم طالبہ کے اغوا کی خبر پھیل رہی ہے اور میڈیا کے لوگ بھی بغیر تحقیق کے اغوإ کی خبر لکھ دے رہے ہیں۔
صداٸے وقت کے نماٸندہ کے مطابق ایک یادو لڑکی جو بی اے کی طالبہ ہے سے کوہنڈہ گاٶں کے مسلم لڑکوں سے معاشقہ تھا۔یہ لوگ آپس میں چوری چھپے ملتے رہتے تھے۔جس کا علم کچھ لوگوں کو ہو گیا تھا۔
بروز سنیچر لڑکی گھر(حمزہ پور گاٶں)سےنکلی۔دو اوباش قسم کے مسلم لڑکے مبینہ طور پر عاشق اس لڑکی کو میگنہ بازاری سے گاڑی میں بیٹھا کر اس کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے۔پہلے سے گھات لگا کر کچھ غیر مسلم لڑکوں نے ان کا پیچھا کرکے میگنہ ایکسچینج پر روک لیا اور ان دونوں لڑکوں کی بری طرح پٹاٸی کردی۔۔۔اس وقت وہاں کافی لوگ موجود تھے مگر کسی نے بیچ بچاٶ نہیں کیا۔وہاں سے گاڑی موڑ کر دونوں لڑکوں اور لڑکی سمیت پچرکھواں گاٶں کے قریب لاٸے ۔۔۔یہاں سے لڑکی کا گھر قریب تھا ۔۔اسکو گاڑی سے اتار کر بھگا دیا گیا ۔اور پھر دونوں لڑکوں کی جم کر پٹاٸی ہونےلگی اور اغوإ کی خبر اڑا دی گٸی۔۔اسی دوران اطلاع پاکر موقع پر پولیس پہنچ گٸی اور کسی طرح سے دونوں لڑکوں کو ہجوم سے الگ کرکے حراست میں لی۔
تادم تحریر کوٸی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے ۔مصالحت کی کوشش ہورہی ہے۔ہجوم میں موجود کچھ شر پسند اس واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینا چاہا رہے تھے مگر پولیس کی اور امن پسند عوام کی مداخلت سے حالات نارمل ہوٸے۔