Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 6, 2019

جونپور۔سابق پردھان کے شوہر کا گلا ریت کر قتل۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
۔برسٹھی تھانہ حلقہ کے جروٹا گاؤں میں گزشتہ دیر شب زمینی معاملے میں مداخلت کرنے پر سابق پردھان شوہر کی گلا ریت کر قتل کر دیا گیا جبکہ اس کے بھائی کو حملہ کر زخمی کر دیا۔اس سنسنی خیز واردات سے پورے علاقہ میں افرا تفری مچ گئی۔آناً فاناً میں مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پردھان شوہر کو مردہ قرار دیتے ہوئے بھائی کو ابتدائی علاج کر چھوڑ دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او مڑیاہوں سمیت سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ادھر جمعہ کے روز پردھان شوہر کی لاش آتے ہی لواحقین مشتعل ہو گئے اور لاش کو شاہراہ پر رکھ جام لگادیا۔خبر لکھے جانے تک اعلی افسران مشتعل ہجوم کو سمجھانے میں لگی ہوئی تھی۔
قتل کے خلاف احتجاج و سڑک جام کرتے عوام

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی سابق پردھان شوہر پریم نرائن سنگھ 49ولد ستیہ نرائن سنگھ گزشتہ شب گھر پر کھانا کھا رہے تھے کہ اسی درمیان گاؤں کے ہی ایک شخص نے فون کر بلایا۔بتاتے ہیں کہ فون آنے پر زمینی معاملے میں سمجھوتہ کرانے کی بات کرتے ہوئے پردھان شوہر نکل گئے۔عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی وہ فون کرنے والے سے ملنے کیلئے طے مقام پر پہنچے،اسی درمیان دشمن نے دھاردار ہتھیار سے ان پر حملہ کر دیا جس سے ان کا گلا ریت گیا۔حملہ ہوتے ہی وہ زخمی ہو کر زمین پر تڑپنے لگا جس پر مقامی لوگوں نے فوری اطلاع اہل خانہ کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے متوفی کے بھائی للے سنگھ پر بھی ملزم نے حملہ کر زخمی کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔دونوں بھائیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پردھان شوہر کو مردہ قرار دیتے ہوئے بھائی کو ابتدائی علاج کے بعد چھوڑ دیا۔پردھان شوہر کی موت کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور سینکڑوں کی تعداد میں گاؤں کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔مقامی تھانہ انچارج نے معاملے کی سنجیدگی کی اطلاع اعلی افسران کو دی۔اطلاع ملتے ہی سی او مڑیاہوں اودھیش شکلا سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔جمعہ کے روز جیسے ہی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد گھر پہنچی سینکڑوں کی تعداد میں لوگ مشتعل ہو کر لاش کو شاہراہ پر رکھ جام لگا دیا۔ جام کی اطلاع ملتے ہی اعلی افسران موقع پر پہنچ کر مشتعل ہجوم کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن خبر لکھے جانے تک ہجوم لاش ہٹانے کو تیار نہیں ہوئے ہیں۔