Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 9, 2019

جونپور کی خبریں۔!!!

جون پور..اتر پردیش (صداٸے وقت نیوز )۔مورخہ ٩ ستمبر ٢٠١٩
==================

=======
کیراکت کوتوالی حلقہ کے ناؤپور بازار میں پیر کے روز دو موٹرسائیکلوں کی آمنے سامنے ہوئے تصاد م میں ایک نوجوان کی علاج کے دوران موت ہو گئی جبکہ دوسرے موٹرسائیکل پر سوار شخص فرار ہو گیا۔
بتاتے ہیں کہ مقامی کوتوالی حلقہ کے پھولپور گاؤں رہائشی بھیالال شرما40پیر کے روز مقامی ناؤپور بازار میں کسی کام کے سلسلے سے آیا ہوا تھا۔کام ختم ہونے کے بعد وہ موٹرسائیکل سے واپس گھر لوٹنے لگا کہ اسی دوران تیز رفطار سے آرہی موٹرسائیکل سے تصادم ہو گیا جس کے سبب میں وہ شاہراہ پر ہی گر کر شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
=========================
کوتوالی حلقہ کے میہوڑا گاؤں کے قریب شاردا نہر پر نامعلوم بدمعاشوں نے ایک شخص کو فون کر بلا کر دھاردار ہتھیار سے گلا ریت کر قتل کر دیا۔اس سنسنی خیز واردات سے پورے علاقہ میں خوف تاری ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی سی او کیراکت سمیت دیگر تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لیکر ڈاگ اسکوائڈ کی مدد سے تفتیش شروع کرائی گئی۔
بتاتے ہیں کہ گورابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے بختری گاؤں رہائشی رام دلار گوتم45کو پیر کے روز کسی نامعلوم نے فون کر مذکورہ نہر کے قریب بلایا تھا۔فون سے بات ہونے کے بعد وہ موٹرسائیکل سے طے مقام پر پہنچا جہاں پہلے سے موجود بدمعاشوں نے دھاردار ہتھیار سے اس کی گردن پر حملہ کر دیا جس کے سبب میں وہ شدید زخمی ہو کر موٹرسائیکل لیکر بھاگنے لگا لیکن کچھ ہی دور جا کر گر کر موت ہو گئی۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع مقامی کوتوالی پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی سی او کیراکت رام بھون کوتوال بند کمار سمیت کئی تھانوں کی فورس لیکر موقع پر پہنچ گئے اور شناخت کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔پولیس نے معاملے کی تفتیش کیلئے ڈاگ اسکوائڈ بلا کر جانچ شروع کرائی اور کئی اہم سراغ حاصل کرتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
=========================
سی ڈی او گورو ورما نے بتایا کہ وزیر اعظم رہائش منصوبہ دیہی پوری طرح مفت ہے۔رہائش کیلئے کوئی ملازم یا دلال پیسے کا مطالبہ کرتا ہے تو اس کی تحریری شکایت پی ڈی ضلع دیہی ترقی دفتر میں دستیاب کرائیں مستفید سے رہائش کے نام پر وصولی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انھوں نے بتایا کہ اس ضمن میں سبھی بی ڈی او کو ہدایت دی گئی کہ اپنے اپنے ترقیاتی حلقوں میں لاؤڈاسپیکر کے زریعے وزیر اعظم رہائش منصوبہ کی تشہیر کرائے اور دیہی کو بیدار کریں۔