جون پور۔۔۔اتر پردیش (صداٸے وقت نیوز)۔
=============================
سکرارا تھانہ حلقہ کے سکرارا بازار میں جونپور۔الہ آباد شاہراہ پر جمعہ کے روز مسافروں سے بھری روڈویز کی بس گٹی لدی ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے بس کا سامنے والا حصہ خراب ہوگیا۔ اس حادثے میں نصف درجن مسافر زخمی ہوگئے۔حادثہ ہوتے ہی مسافروں کی چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے سبھی کو باہر نکال ایمبولنس کی مددسے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔

اطلاع کے مطابق راپتی نگر ڈپو کی جنرتھ اے سی بس جمعہ کے روز مسافروں کو لیکر الہ آباد سے گورکھپور کیلئے جا رہی تھی۔بتاتے ہیں کہ بس جیسے ہی شاہراہ کے مقامی بازار کے قریب پہنچی تھی آگے چل رہی گڈی لدی ٹرک یکایک بائی جانب موڑنے لگا جس کے سبب میں ڈرائیور کا توازن خراب ہو گیا اور بس بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثہ ہوتے ہی چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے سبھی کو بس سے باہر نکالا۔حادثہ میں بس ڈرائیور جے کشن گپتا ساکن دیوریا،ہائی کورٹ کے وکیل ششی شنکر ترپاٹھی سمیت نصف درجن مسافر زخمی ہو گئے۔سبھی زخمیوں کو مقامی صحت میں داخل کرایا گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے سبھی مسافروں کو دسری بس سے منزل کی جانب روانہ کراتے ہوئے فرار ہوئے ٹرک کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔