Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 30, 2019

بلاک پرمکھ کی صدارت میں بی ڈی سی ممبران کی میٹنگ منعقد

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نمائندہ)۔
=======================
کھٹہن بلاک آڈیٹوریم مین پیر کے روز بلاک پرمکھ نیلم سنگھ کی صدارت میں بی ڈی سی ممبران کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں
 گاؤں کی ترقی کے لئے مختلف منصوبوں کے نفاذ کے لئے ایک کروڑ کی تجویز منظور کی گئی۔ اس دوران بلاک پرمکھ نے کہا کہ تمام ممبروں کو بغیر کسی امتیاز کے گاؤں کے ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز دیا جائے گا۔
میٹنگ میں بی ڈی سی یونین کے بلاک صدر ممبر پردیپ یادو نے کھلے عام فوڈ سپلائی انسپکٹر سنجے یادو پر بدعنوانی کا الزام لگایا۔ اطلاع کے باوجود میٹنگ میں غیر حاضری پر ممبروں نے آڈیٹوریم میں جم کر نعرے بازی اور ہنگامہ بھی کیا۔ الزام لگایا کہ فوڈ سپلائی انسپکٹر کے زریعے اہل مستفید کا اہل افراد کے آن لائن درخواست کرانے اور گرام پنچایت سکریٹری سے رپورٹ لگانے کے 10 مہینے بھی راشن کارڈ جاری نہیں کیا جارہا ہے۔ درجنوں سے زیادہ ممبروں نے مذکورہ الزام لگا کر ایوان میں کافی ہنگامہ کردیا۔ ممبروں کا غصہ دیکھ کر سابقپرمکھ رمیش سنگھ نے اطلاع کے بعد بھی میٹنگ میں نہیں آئے فوڈ سپلائی انسپکٹر سنجے یادو، انچارج میڈیکل آفسر ڈاکٹر اوم پرکاش گوتم، تھانہ انچارج درگیشور مشرا کے خلاف بی ڈی او گوراوندر سنگھ نے محکمانہ افسر کو شکایتی خط منتقل کرنے کی ہدایت دی۔ اس دوران بلاک کے افسران سمیت سبھی بی ڈی سی ممبران موجود رہے۔