Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 18, 2019

سماجوادی پارٹی کے کارپوریٹرز و شہر کمیٹی کے عہدیداران کی میٹنگ کا انعقاد۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(صداٸے وقت نیوز)۔
=============================
سماج وادی پارٹی کے ضلع دفتر پر بدھ کے روزکارپوریٹروں اور شہر کمیٹی کے عہدیداران کی میٹنگ ضلع صدر لال بہاد ریادو کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ آج جس طرح سے بی جے پی حکومت تاناشاہی کررہی ہے،اس سے سب کا ساتھ،سب کا وکاس اور سب کا بھروسہ کا نعرہ بے معنی ثابت ہوگیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں لوگوں کو گمراہ کیا جاتارہا لیکن انتخابات کے بعد پٹرول، ڈیزل، گھریلو گیس اور بجلی کی شرع میں بے تحاشہ اضافہ، ٹریفک قانون کے جرمانے میں اضافہ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ، کھاد کے بیج کی کمی کی وجہ سے کسان اورعام عوام پریشان ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 اگست کو سماج وادی پارٹی کے جانب سے ایک زبردست دھرنہ مظاہرہ کیا گیا تھا، لیکن حکومت نے توجہ نہیں دیا، لہذا قومی صدر کی ہدایت پر یکم اکتوبر کو اترپردیش کی ہر تحصیل پر دھرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ قومی صدر اکھلیش یادو کو جونپور کے کارکنوں پر سب سے زیادہ اعتماد انھوں نے کارکنوں سے گاؤں گاؤں جا کر کسانوں، نوجوانوں، غریبوں، مزدوروں سے رابطہ کر حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کے لئے سماج وادی پارٹی کے ذریعہ دھرنے میں شرکت کی اپیل کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ضلع نائب صدرشکیل احمد، ضلع ترجمان راہل ترپاٹھی، رخساراحمد، سوچن رام وشوکرما، انوارالحق، ڈاکٹر شمیم، ارشاد منصوری، ساجد علیم، الماش، وکاس یادو، کرشنا یادو، بالا یادو، گجراج یادو، پرنسو یادو، رضوان حیدر، گپو موریہ، نیپالی یادو، شکیل منصوری، سشیل شریواستو، مسلم ہیرا، رضوان حیدر سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔نظامت حسام الدین شاہ نے کیا۔