جون پور ۔۔۔۔۔اتر پردیش۔(صداٸے وقت نیوز)۔
============================
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے جونپور۔رائے بریلی شاہراہ پر مرزاپور گاؤں کے قریب پولیس کی جانب سے کئے جا رہے چیکنگ کے دوران گؤ کشی کیلئے پک اپ پر لاد کرلے جا رہے چار مویشیوں کو برآمد کیا۔پولیس نے اس دوران مویشیوں کو لے جا رہے دو اسمگلروں کو بھی حراست میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی۔
بتاتے ہیں کہ گزشتہ شب مقامی کوتوالی پولیس کو مخبر سے اطلاع موصول ہوئی کہ شاہراہ پر ایک پک اپ سے اسمگلر گؤ کشی کیلئے مویشیوں کو لے جا رہے ہیں۔اطلاع ملتے ہی کوتوالی وی کے سنگھ مع فورس مذکورہ شاہراہ پر پلیا کے قریب محاصرہ کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی۔چیکنگ کے دوران منگراباد شاہ پور سے ایک پک اپ آتی ہوئی نظر آئی۔پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے رفطار کو زیادہ کر دیا لیکن محاصرہ کر پولیس نے گاڑی کو روک لیا۔تلاشی کے دوران پولیس نے پک اپ میں باندھ کر لادے گئے چار مویشیوں کو برآمد کرتے ہوئے گاڑی میں سوار دو اسمگلروں کو حراست میں لے لیا۔پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے اپنا نام سنجے گوتم ولد گلاب گوتم ساکن سرائے ممریج ضلع الہ آباد اور دھرنی رائے ولد رام پرکاش ساکن سوہول ضلع غازی پور بتایا۔پولیس نے دونوں اسمگلروں کے خلاف متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔