Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 7, 2019

انجمن طلبہ قدیم مدرستہ الاصلاح مہاراشٹر یونٹ کی میٹنگ کا انعقاد


ممبٸ مہاراشٹر۔صداٸے وقت/ذراٸع/مورخہ ٦ ستمبر ٢٠١٩۔
=========================
۔کرلا(پریس ریلیز ):
یہاں جمعہ بعد نماز مغرب انجمن طلبہ قدیم مدرسۃ الاصلاح مہاراشٹرا یونٹ کی ایک اہم میٹنگ  ایس آئی او آفس میں منعقد ہوئی.
ممبئی کے علاوہ، کوکن،ممبرا اور بھیونڈی سے بھی ارکان نے شرکت کی.
اسٹیج کا منظر۔

تمہیدی کلمات جنرل سکریٹری محمد فاروق اصلاحی نے پیش کیے. میٹنگ کی غرض وغایت اور ایجنڈہ سامنے رکھا گیا.
صدر انجمن مہاراشٹرا یونٹ محمد جاوید اصلاحی نے اختصار سے یونٹ کی سرگرمیاں بیان کیں اور فرمایا "ہم مادر علمی کے خادم ہیں ہمارا مقصد مادر علمی کی ترقی کے لیے مسلسل کوشش ہے. الحمدللہ انجمن کی مہاراشٹرا یونٹ بڑی تک اپنے مقاصد میں کامیاب ہے.،،
پروگرام میں شرکت کر رہے سامعین۔

انہوں نے تمام ممبران سے مدرسے کا ہر ممکن تعاون کرنے کی اپیل کی.
نائب صدر انجمن مہاراشٹرا یونٹ اختر سلطان اصلاحی صاحب نے یونٹ کے ارکان اور بہی خواہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا یونٹ کا ہر ممبر یونٹ کا ماہانہ کچھ نہ کچھ تعاون ضرور کرے. بروقت پندرہ ممبران کی جانب سے ماہانہ تعاون مبلغ ٢٥٠٠٠  روپے ہوتا ہے.ہمارا ہدف اسے پچاس ہزار روپے ماہانہ تک پہنچانا ہے.
مدرسے کی انتظامیہ کے فعال رکن فرحان علیم اصلاحی صاحب نے بہت  تفصیل کے ساتھ مدرسے کی ضروریات کا تذکرہ کیا اور یہ امید ظاہر کی کہ آئندہ دو سے تین سال کے اندر مدرسے میں کئی بلڈنگوں کی تعمیر مکمل ہوجائے گی. انہوں وں نے اس بات کا بھی خوش آئند اعلان کیا کہ مدرسے میں کچھ نئے تعلیمی کورسیز کا بھی جلد آغاز ہوگا.
یونٹ کے کئی متحرک ممبران نے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں جن میں محمد منا خان ، حمزہ فضل اصلاحی، بدیع الزماں اصلاحی، مرزا عتیق بیگ، جمال خان اصلاحی، علاء الدین کرولی اورراغب ارشاد  شامل تھے.

بحرین سے تشریف لائے مہمان اصلاحی جناب فیضی اصلاحی صاحب نے انجمن کی کارگزاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے اپنا تازہ کلام بھی پیش کیا.
اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے.اختر سلطان اصلاحی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا.