Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 13, 2019

دوران علاج نوجوان کی موت سے اسپتال میں توڑ پھوڑ و ہنگامہ۔

جون پور۔۔۔اترپردیش۔ (صداٸے وقت نیوز۔)۔١٣ ستمبر ٢٠١٩۔
=============================

شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے مقامی قصبہ میں گزشتہ دو دنوں سے پیٹ اور سر کے درد میں مبتلا نوجوان کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔نوجوان کی موت ہوتے ہی اہل خانہ ڈاکٹر پر لاکھوں روپے وصولنے اور لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے جم کر ہنگامہ کیا اور اسپتال میں توڑ  پھوڑ شروع کر دی۔اسپتال میں ہنگامہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے مشتعل اہل خانہ کو سمجھاتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش میں مصروف ہو گئی۔
اطلاع کے مطابق سرپتہاں تھانہ حلقہ کے رام نگر ارسیا مو ڑ رہائشی پریم چند ر گپتا کے لڑکے پریم چند گپتا 20 کے پیٹ اور سر میں درد کا عارضہ ہو نے پر مقامی قصبہ بائی پاس تراہے پرششیلا دیوی میوریل ہاسپٹل میں علاج کے لئے داخل کرا یا گیا جہاں ڈاکٹر گیان چندر چتروونشی نے نوجوان کو سانپ کاٹنا بتا کر علاج شروع کر دیا۔ جس کے لئے 55 ہزارروپئے کے مطالبہ پر 40 ہزار رو پیہ جمع کرا لیا۔ شام تک ایک بار پھر 23 ہزار جمع کرایا گیا۔ الزام ہے کہ رات میں 85 ہزار روپیہ جمع کر نے کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈاکٹر کے مطالبے پر55 ہزار رو پیہ جمع کرواکر باقی رقم صبح میں جمع کر نے کی بات کی گئی۔ لیکن ڈاکٹروں نے مکمل رقم جمع نہ کرنے پر علاج سے انکارکر دیا۔ اسی دوران نوجوان کی حالت خراب ہونے لگی۔ اہل خانہ اسپتال کے دونوں ڈاکٹروں بھائیوں ڈاکٹر گیان چند چتراونشی اور پریم چند چتروونشی سے علاج کرنے کی فریاد کر تے رہے لیکن علاج نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان جمعہو کے روز صبح میں دم توڑ دیا۔ موت کی اطلاع ملتے ہی اسپتال میں اہل خانہ اور تیمارداروں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ ناراض لوگوں نے اسپتال میں جم کر ہنگامہ آرائی کر تے ہو ئے میڈیکل اسٹور،الٹرا ساؤنڈ، آپریشن تھیٹر وغیرہ پر لگے ہو ئے شیشوں اور دروازوں کو توڑ دیا۔ لوگوں کا غصہ دیکھ اسپتال ملازمین مو قع سے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او شاہ گنج اجے کمار سریواستو، کوتوال جے پرکاش سنگھ مع فورس موقع پر پہنچ کر لوگوں کو خاموش کرا یا اورمتوفی کی لاش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا متوفی کے والد پریم چندر کی تحریر پر پولیس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔