Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 2, 2019

محرم کی دو تاریخ کو شہر میں ماتمی جلوس۔

جون پور۔۔۔اتر ردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
کربلا میں اپنے 72ساتھیوں کے ساتھ شہادت دینے والے حضرت امام حسینؓ کی یاد میں منائے جانے والے ماہ محرم کی 2 تاریخ کو شہر کے مختلف مقام پر مجالس و ماتم و جلوس نکال کر لوگوں نے نظرانہ 
عقیدت پیش کیا۔

شہر کے بلواگھاٹ میں واقع امام باڑہ میر سید علی مرحوم میں مجلس کا سلسلہ جاری رہاجس کو مولانا مبشر نے خطاب کیا۔ اس سے قبل انہوں نے امام باڑہ ریٹھی میں مجلس کو خطاب کیا جس کے بعد انجمن حسینیہ نے جلوس نکالا۔ امام بارگاہ علی نجف مرحوم میں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے سیدباقر مہدی نے بتایا کہ امام حسینؓ کی شہادت انسانیت کا پیغام دیتی ہے۔ اسلام میں کسی بھوکہ انسان کو اس کا مذہب پوچھ کر کھانہ نہیں دیا جاتااور مظالم انسان مسلمان نہیں ہو سکتا۔ اس محرم کے مہینے میں 1380 سال قبل حضرت محمد ؐ کے نواسے کوکربلا میں بھوک، پیاس کی شدت میں شہید کیا گیا تھا جس کی یاد میں ہر سال محرم کے مہینے میں دنیا کے مسلمان سوگ مناتے ہیں اور امام حسین ؓ کو یاد کرو اور آنسو بہاتے ہیں۔ بعد مجلس شبیہ تابوت، علم کا جلوس نکالا گیا جس میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی انجمن حسینیہ نے کیا۔
اسی سلسلے میں شہر کے مفتی محلہ میں انگارے کا ماتم کیا گیا۔اس سے قبل مجلس کی سوز خوانی وسلام شباب حیدر و ان کے ہمنواں نے کیا۔وحدت جونپوری اور حیدر علی جون نے مرثیہ پیش کیا۔جس کے بعد شبیہ علم،ذوالجناح و گہوارہ علی اصغر برآمد ہوئی جس کے ہمراہ انجمن ذوالفقاریہ مسجد تلا نوحہ ماتم کرتے ہوئے امام باڑہ شیخ عبدالمجید میں پہنچی جہاں پر تقریر کر کربلا کے شہیدوں کو یاد کیا گیا۔اس کے بعد جلوس میں شامل ماتمی لوگ انگاروں پر ماتم کیا۔جلوس کا اختتام امام باڑہ سید مہدی حسن میں ہوا۔