Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 12, 2019

یوم عاشورہ کے بعد پھول کی مجلس ماتم اور جلوس

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
=============================
حضرت امام حسینؓ اور ان کے 71 ساتھیوں کی شہادت کے بعد جمعرات کے روز پھول کی مجلس، ماتم اور جلوس نکال کر لوگوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اجڑا ہوا کنبہ لئے ہوئے،زینب مدینہ آئی ہیں کی صداؤ کے ساتھ عزادارو نے نوحہ و ماتم کر پرسا دیا۔

کوراپٹی گاؤں کے خان پٹی سے عماری، ذوالجناح اور علم کا جلوس نکالا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے نوحہ اور ماتم کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو یاد کیا۔ بارہ بنکی سے آئے ہوئے مولانا سہیل عباس نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ کی شہادت کے بعدان کی بہن جناب زینب اور پورے کنبہ کو ظالم حکومت نے قیدی بنا لیا اور شام کے راستہ انہیں مکہ مدینہ لے جایا گیا جہاں انھیں ظلم اور اذیتیں دی گئیں۔ آج ہم ان کے غم منانے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ اس سے قبل سوزخوانی گوہر زیدی اور ان ہمنواں نے پڑھا۔ جلوس اپنے قدیمی راستہ سے ہوتا ہوا کوراپٹی پہنچا اور خانپٹی میں پھر اختتام ہوا۔ جلوس میں انجمن جعفریہ مطوپور اعظم گڑھ، انجمن حیدری عالم خان، انجمن گلشن اسلام، انجمن شمشیر حیدری نے نوحہ اور سینہ زنی کیا۔اس موقع پر سرفاز حسین، کنوینر الطاف حسین، شہزادے، بابو باورچی، شیخ الطاف حسین، شمشیر حسین، ثقلین،نوشاد سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔
اسی سلسلے میں حسینی فورم کے سینئر نائب صدر مرزا جاوید سلطان کے رہائش گاہ کٹگھراپر پھول کی مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا زین العابدین نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے عالم انسانیت کے خطرہ بنے ہوئے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے امام حسینؓ کے بتائے راستوں پر چلنا بہت ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ انسانوں کے لئے تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے کہ اسے حاصل کرنے کے بعد تمام مشکلات کا حل درست راہ پر چل کر نکالا جا سکتا ہے۔