Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 11, 2019

پریرنہ ایپ کی اساتذہ نے کی مخالفت۔پیش کیا ٢٠ نکاتی میمورنڈم

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
پرائمری اساتذہ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر امت سنگھ کی قیادت میں اساتذہ کا ایک وفد نے مچھلی شہر کے ممبر پارلیمنٹ بی پی سروج سے ان کے آبائی گاؤں مادرڈیہ پر ملاقات کی اور پرینہ ایپ کی مخالفت سمیت بیس نکاتی مطالبے کی حمایت میں میمورنڈم سونپا۔
ضلع صدر امت سنگھ نے رکن پارلیمنٹ بی پی سروج کو بتایا کہ بیسک تعلیم کونسل کے اساتذہ پوری لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اس کے نتیجے میں اس سال ضلع میں بیسک تعلیم اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اساتذہ اپنے وسائل سے اسکول کے احاطے میں جسمانی اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے مستقل جدوجہد کر رہے ہیں لیکن کچھ بڑے عہدیداروں نے اپنی کوتاہیوں اور ذاتی مفادات کو چھپانے اور بیسک تعلیم کونسل کے اساتذہ کو بدنام کرنے کے پیش نظر پریانا ایپ کے ذریعے اپنی موجودگی کو رجسٹر ڈکرنے کا حکم دیا ہے، جو مکمل طور پر ناقابل عمل اور رازداری کی خلاف ورزی ہے۔ لوگوں کو اعتماد میں لینے کے بغیر خفیہ معلومات پرائیویٹ کمپنی کو دی جارہی ہے،جو واضح طور پر رازداری کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے علاوہ پرانے پنشن کی بحالی، اساتذہ کا کم سے کم تنخواہ پیمانہ، طبی سہولیات کے ساتھ سمیت دیگر مطالبات کو بیس سالوں سے ریاستی حکومت نے نظر انداز کیا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ پریانہ ایپ کا حکم فوری طور پر واپس لیا جائے۔اس موقع پر روہت یادو، ضلع تنظیم کے سیکریٹری اشونی سنگھ، ضلع نائب صدر راجیش "ٹونی"، راجیو رتنم تیواری،راہل سنگھ، سنجے مشرا، اکھنڈ سنگھ، سرجو پرساد سروج، راجیش، دیپو سنگھ، اجیت سنگھ، انوج سنگھ وغیرہ اساتذہ موجود رہے۔