Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 6, 2019

ڈاکٹر شاہد بدر کو ملی ضمانت۔سی جے ایم نے ضمانت کو دی منظوری۔۔گجرات پولس بے چین۔

اعظم گڑھ...اتر پردیش۔۔۔صداٸے وقت۔بشکریہ ۔حوصلہ نیوز۔
=========================
اعظم گڑھ کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے سیمی کے سابق صدر ڈاکٹر شاہد بدرفلاحی کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔گجرات پولیس نے جمعرات کی شام انہیں 18سال پہلے ایک مقدمہ میں گرفتار کر لیا تھا۔

شاہد بدر کے وکیل عبدالخالق نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ آلوک کمار ورما نے دونوں فریق کی جرح سننے کے بعد ان کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا ہے اورایک مہینہ کے اندر گجرات کی عدالت میں مذکورہ مقدمہ میں پیش ہونے کو کہا ہے۔
واضح رہے کہ گجرات کے کچھ ضلع کی پولیس جمعرات کی شام اعظم گڑھ کے پاس واقع منچوبھا نامی گاؤں میں ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے گھر پہنچی اور ان کو بتایا کہ وہ سال 2001 کے ایک مقدمہ میں گجرات کے کچھ ضلع کی پولیس کو مطلوب ہیں اور اس سلسلے میں مقامی عدالت نے ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا ہے۔ شاہد بدر اور ان کے گھر والوں نے اس طرح کے کسی مقدمہ کے تعلق سے لاعلمی کا اظہار کیا لیکن پولیس ان کو لے کر اعظم گڑھ کوتوالی آئی اور کہا کہ ان کو فورا گجرات لے جایا جائے گا۔ وکیلوں کے استفسار پر پولیس نے سال 2012 کا ایک وارنٹ دکھایا اور کہا کہ پولیس تب سے ملزم کو گرفتار کرنے میں اس لیے ناکام رہی کہ ان کا صحیح پتہ معلوم نہیں ہوسکا تھا۔
رپورٹ کے مطابہ کچھ ضلع کے بھج نامی مقام پر تعزیرات ہند کی دفعہ 353 اور 143 کے تحت یہ مقدمہ درج ہے۔
شاہد بدر اور ان کے وکیل نے اپنی جرح میں کہا کہ ان کا دواخانہ شہر میں ہے اور وہ سیمی کے مختلف مقدمات میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سمیت ملک کی مختلف عدالتوں میں پیش ہوتے رہتے ہیں اورہرجگہ ان کا یہی پتہ درج ہے۔
شاہد بدر کی طرف سے پیش ہوئے وکلا کی مداخلت سے اعظم گڑھ پولیس جمعہ کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لئے تیار ہوئی اور مجسٹریٹ نے پولیس اور استغاثہ کی بحث سننے کے بعد ملزم کوعبوری ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا۔