Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 23, 2019

جنیوا میں بولے مولانا محمود مدنی۔۔۔” بھارتی مسلمان پاکستانی ایجنڈے کا جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔


*یورپین پارلیمنٹ کے اراکین نے دفعہ 370 کو بھارت کا خالص داخلی معاملہ قرار دیا*
نٸی دہلی/صداٸے وقت/ذراٸع۔
=============================
جنیوا پریس کلب، سوئٹرز لینڈ میں کشمیر کے مسئلے پر۲۲ستمبرکو پاکستانی مداخلت کے تعلق سے یورپین پارلیمنٹ کے اراکین اور مسلم نمائندگان نے مشترک پریس کانفرنس سے خطاب کِیا. یورپین پارلیمنٹ کے اراکین نے کشمیر مسئلے پر بھارتی حکومت کے فیصلے کو خالص داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی بین الاقوامی مسئلہ نہیں ہے جس میں ہم مداخلت کریں. پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل پر ممبر آف یورپین پارلیمنٹ تھیری میریانی نے کہا کہ وہ کوشش کرنا چاہیں تو کر لیں، مگر میں کہنا چاہوں گا کہ یورپین یونین اس کے خلاف ووٹ کرے گی.


بھارت سے مسلم علماء کی نمائندگی کر رہے مولانا محمود مدنی نے کہا:
"جموں کشمیر بھارت کا ایک اٹوٹ انگ ہے. ہم پاکستان یا کسی بھی ملک کی کشمیر میں مداخلت کو قبول نہیں کر سکتے. ہم بھارت کی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے اور ہم پاکستان کے بیانیے کو پوری طرح مسترد کرتے ہیں."
بعدہ، ایشین نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مولانا محمود مدنی نے کہا؛ "پاکستان جنوبی ایشیا میں اسلام کے نام پر خلفشار بپا کرتا آیا ہے، اب وہ دنیا بھر میں، اپنا ایجنڈا مسلمانانِ ہند کے نام پر پھیلانا چاہتا ہے. ہم اس کے ایجنڈے کا جواب دینے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں."