Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 21, 2019

مہاراشٹر و ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ساتھ اترپردیش کی 11 سیٹوں پر ضمنی انتخاب ۔۔۔ایکزٹ پول کے مطابق این ڈی اے کی ہوگی بڑی جیت۔

 لکھنٸو۔۔اتر پردیش۔۔صداٸے وقت/نماٸندہ/ذراٸع۔٢١ اکتوبر ٢٠٩۔
==================
مہاراشٹر کی کل 288 سیٹوں اور ہریانہ کی 90 سیٹوں کے لٸیے آج ووٹ ڈالے گٸیے۔۔۔خبروں کے مطابق مہاراشٹر میں کل 58.9 فیصد اور ہریانہ میں 65 فیصد ووٹروں نے اپنے حق راٸے دہی کا استعمال کیا۔۔سب سے کم ووٹ ممبٸ شہر میں پڑے جس کا فیصد صرف 46 رہا۔اس الیکشن میں اصل مقابلہ این ڈی اے
اور یو پی اے کے درمیان رہا۔

اسی کے ساتھ اتر پردیش میں 11 اسمبلی حلقوں میں بھی ضمنی الیکشن ہوٸے۔جس میں رامپور کی سیٹ  پر سب کی نگاہیں لگی ہیں یہاں مقابلہ سہ رخی ہے ۔۔اعظم خان کی بیوی تحسین فاطمہ سماجوادی پارٹی سے ، ایڈوکیٹ ارشد علی خان کانگریس سے امید وار ہیں ان دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے وہیں بی جے پی دونوں کی لڑاٸی کیوجہ سے اپنی جیت پکی مان رہی ہے۔
ایکزٹ پول کے مطابق دونوں ریاستوں میں بی جے پی کو بڑی جیت اور کانگریس کو شکست فاش ہوگی۔۔ایکزٹ پول کے مطابق  مہاراشٹر میں بی جے پی کو 166 سے 194 اور اسکی اتحادی شیو سینا کو 72 سے 90 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔۔۔جبکہ کانگریس کو 45 سے 60 سیٹیں مل سکتی ہیں۔۔جبکہ تقریباً 15 سیٹیں دوسروں کے کھاتے میں جا سکتی ہیں۔
مختلف ایجنسیوں کے اکزٹ پول

ہریانہ میں بھی بی جے پی اکثریت سے جیت درج کرے گی۔90 میں سے بی جے پی 58 سے 60 سیٹیں ملیں گی جبکہ 17 سے 20 سیٹ کانگریس کو ملے گی۔16 سیٹیں دیگر کے قبضے میں جاٸے گی
اترپردیش ضمنی الیکشن کی بات کریں تو 11 میں سے 8 سیٹیں بی جے پی کے کھاتے میں جا سکتی ہے۔اس طرح سے ایکزٹ پول کے مطابق بی جے پی پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی کے ساتھ دونوں ریاستوں میں واپس آرہی ہے۔
تمام امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ عوام نے کردیا ہے جو ای وی ایم میں بند ہے۔۔۔
ان انتخابات کا نتیجہ 24 اکتوبر کو آٸے گا۔۔۔۔۔۔۔۔
اب کس کو کیا ملا یہ مقدر کی بات ہے۔