Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 11, 2019

نوبل انعام براٸے امن 2019.....ایتھو پیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی کو دینے کا فیصلہ۔


ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی کو پڑوسی ملک ایریٹیریا کے ساتھ سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کی ان کی کوششوں کے لئے سال 2019 کا نوبل امن ایوارڈ دیا جائے گا۔
صداٸے وقت /ذراٸع/ایجنسیاں ۔۔
=============================
ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی کو پڑوسی ملک ایریٹیریا کے ساتھ سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کی ان کی کوششوں کے لئے سال 2019 کا نوبل امن ایوارڈ دیا جائے گا۔نوبل ایوارڈ کمیٹی کی ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ’’ابی احمد علی کو بین الاقوامی امن کے لئے کئے گئے ان کی کوششوں اور پڑوسی ملک ایریٹیریا کے ساتھ سرحدی تنازعہ حل کرنے کی ان کی کوششوں کے لئے یہ ایوارڈ دیا 
جائے گا۔‘‘

جمعہ کے روزایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد کو یہ ایوارڈ ان کی بین الاقوامی امن کاوشیں خصوصاً پڑوس ملک ،ایریٹیریا، کے ساتھ تعلقات کو سدھارنے پر یہ ایوارڈ دینے کا اعلان کیاگیا۔ایریٹیریا کے ساتھ ایتھوپیا کا سرحدی تنازعہ تھا جسے ابی احمد نے اپنی زبردست کوششوں سے پُرامن طورپرحل کیا۔نوبیل پرائز کی جیوری نے ان کی امن کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے انھیں اس عظیم اعزاز سے سرفراز کیا ہے۔ایتھوپیا کی فلاح و بہبود کے لیے بے پناہ کام کئے ہیں، جس کے عوض انہیں یہ انعام دیا گیا ہے۔