Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 11, 2019

حج 2020....عازمین حج کے لٸیے 24 گھنٹے ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر کا قیام۔۔۔۔عازمین کو ملے گی راحت۔


عازمین حج کیلئے اچھی خبر ہے۔ مرکزی حج کمیٹی نے حاجی انفارمیشن سینٹرکے تحت ڈیجیٹل کال سینٹرشروع کیاہے ۔ ممبئی کے حج ہاؤس میں آج سے حاجی انفورمیشن سینٹرکا آغاز ہوگیا ہے۔
صداٸے وقت/ ذراٸع/ایجینسیاں
=============================
عازمین حج کیلئے اچھی خبر ہے۔ مرکزی حج کمیٹی نے حاجی انفارمیشن سینٹرکے تحت ڈیجیٹل کال سینٹرشروع کیاہے ۔ ممبئی کے حج ہاؤس میں آج سے حاجی انفورمیشن سینٹرکا آغاز ہوگیا ہے۔ اس کال سینٹر کے ذریعے عازمین حج ہر قسم کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور پریشانیوں کا ازالہ بھی کرسکتے۔ حج کال سینٹرعازمین حج کیلئے 24 گھنٹے سروس فراہم کریگا۔