Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 2, 2019

ہند۔ بنگلہ دیش تعلقات :وزیراعظم شیخ حسینہ 4 روزہ دورے پرکل پہنچیں گی ہندوستان، ان مسائل پرہوگی بات..

نٸی دہلی۔۔۔صداٸے وقت۔۔۔ذراٸع۔
=================
ہندوستان کے چاردن کے سرکاری دورے پرجمعرات کویہاں آنے والی بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران تیستا آبی تقسیم جیسے کئی معاملوں کو خاص طورسے اٹھانے کا امکان ہے ۔ پی ایم مودی کی دعوت پر3 اکتوبر کو یہاں آنے والی شیخ حسینہ ہندوستان کی حکومت کے ساتھ کئی دوطرفہ معاہدوں پردستخط کریں گی ۔انکا 5 اکتوبر کووزیراعظم سے ملنے کا پروگرام ہے اور اس دوران وہ تیستا آبی تقسیم سمیت کئی دیگر معاملوں کواٹھاسکتی ہیں ۔

ڈھاکہ سے موصول خبروں کے مطابق حسینہ کے اس دورے کے دوران تیستا آبی تقسیم کے علاوہ آٹھ دیگرندیوں کی آبی تقسیم کے بارے میں بھی بات چیت ہوسکتی ہے ۔اس کے علاوہ دونوں فریق سیلاب اورندیوں کے بندوبست جیسے موضوعات پربات چیت کرسکتے ہیں ۔
تیستا آبی تقسیم کے تعلق سے دونوں ملکوں کے درمیان 2011میں دستخط ہونے تھے لیکن تب مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے اس معاہدے پرزورمخالفت کی تھی جسکی وجہ سے تیستا آبی تقسیم سے متعلق معاہدے پر دستخط نہیں ہوسکے تھے۔ ذرائع نے بتایاکہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم کے اس دورے کے دوران روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ بھی حاوی رہ سکتاہے ۔اس بیچ وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایاکہ پی ایم مودی کےساتھ ملاقات سے پہلے وزیرخارجہ ایس جے شنکرشیخ حسینہ سے ملاقات کرسکتے ہیں