Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 12, 2019

حرا پبلک اسکول میں 40 روزہ ”پرسنلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح۔۔۔۔۔بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹرینر منور زماں دیں گے ٹریننگ۔

درجہ 6

سے لیکر درجہ 9 تک کے طلبہ و طالبات کے علاوہ اساتذہ کو بھی دی جاٸۓ گی ٹریننگ۔۔۔مقامی طلبہ کے علاوہ دیگر ریاستوں کے بھی طلبہ کی شرکت۔
اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت/١٢ اکتوبر ٢٠١٩۔
=============================
پھولپور تحصیل حلقہ کے تحت موضع پھد گدیا میں واقع ”حرا پبلک اسکول “ میں 40 روزہ پرسنلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام /کیمپ کے انعقاد کا افتتاح ہوا۔۔ضلع میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام ہے۔جس میں 40 دنوں تک درجہ 6 سے درجہ 9 تک کے طلبہ و طالبات کو شخصیت سازی کی ٹریننگ دی جاٸے گی جس سے ان کی شخصیت میں نکھار آٸے۔
اس خاص پروگرام کے لٸیے عالمی شہرت یافتہ ٹرینر/استاد منور زماں کی خدمات حاصل کی گٸیں ہیں۔
منور زماں

حرا پبلک اسکول کے ڈاٸریکٹر انجنیر طارق اعظم نے اپنے افتتاحی کلمات میں منور زماں کا مختصر تعارف کراتے ہوٸے بتایا کہ منور زماں پورے ہندوستان میں اور دیگر ممالک میں بھی پرسنلیٹی ڈیولپمنٹ کے ٹرینر کی حیثیت سے اپنا فرض انجام دے رہے ہیں جس میں ان چالیس روزہ پروگرام میں طلبہ و طالبات کو شخصیت سازی کی ٹریننگ دی جاٸے گی جس کے تحت گفتگو کا سلیقہ۔۔حصول تعلیم کا مقصد۔خطاب و تقاریر کا آرٹ۔۔انگلش ااسپیکنگ جیسے عنوان پر ٹرینگ دی جاٸے گی۔اس کے علاوہ اساتذہ کے لٸیے بھی خاص سیشن منعقد ہوگا جس میں اساتذہ کو بھی تعلیم دینے کے نٸے اور
انجینٸر طارق اعظم

بہتر طریقوں سے روشناس کرایا جاٸے گا۔
اپنے افتتاحی خطاب میں منور زماں نے کہا کہ ہم تعلیم تو حاصل کر لیتے ہیں اچھے نمبروں سے پاس بھی ہوجاتے ہیں مگر کچھ ہی دنوں میں ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم نے کیا پڑھا ہے۔انھوں نے کہا کہ روایتی تعلیم کیساتھ ہمیں طلبہ کی شخصیت سازی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لٸیے طلبہ کے علاوہ اساتذہ ، سرپرست اور ادارہ کے ذمے داران کو بھی کوشش کرنی ہوگی۔۔۔ہمیں طلبإ کو اٹھنے بیٹھنے گفتگو انداز گفتگو و تقاریر کرنے کی صلاحیت و طریقوں پر غور کرنا ہوگا اور اسکی ٹریننگ 
دینی ہوگی۔
کل یعنی ١٣ اکتوبر سے باقاعدہ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد ہوگا اور الگ الگ سیشن میں طلبہ و اساتذہ کو ٹریننگ دی جاٸے گی۔


اس موقع پر حرا پبلک اسکول کے ڈاٸریکٹر طارق اعظم نے بتایا کہ حرا پبلک اسکول کے طلبہ و طالبات و اساتذہ کو مفت میں ٹریننگ د ی جاٸے گی جبکہ دیگر باہری مقامی طلبہ کو پورے سیشن کے لٸیے محض ڈھاٸی ہزار روپیے دینے ہوں گے ۔اور وہ باہری طلبہ جو دیگر ریاستوں سے یا دور دراز سے آٸے ہیں جنکے قیام و طعام کا انتظام بھی کیا گیا ہے ان سے پورے سیشن کے لٸیے 40 ہزار روہیۓ چارج کٸیے جاٸیں گے۔
اس افتتاحی تقریب میں طلبہ و طالبات کے علاوہ طلبہ کے سر پرست و علاقے کی معزز شخصیات و عوام کی اچھی تعداد موجود رہی۔