Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 14, 2019

وزیر داخلہ پورے ملک کے لٸیے ہیں یا کسی خاص مذہب کے لٸیے ؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آل انڈیا مسلم اتحاد المسلمین۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ صداٸے وقت)۔
14اکتوبر 2019.
=============================
این آر سی کے نام پر مسلمانوں کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ملک کے وزیر داخلہ ہندوؤں، سکھوں، جینوں، پارسیوں، کرشچن مہاجرین کو مذہب کی بنیاد پر ہندوستان کی شہریت دینے کی بات کرتے ہیں جو کہ غیر آئینی ہے۔ملک کے عوام آج جاننا چاہتی ہیں کہ وزیر داخلہ ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا کسی خاص مذہب اور ذات کے وزیر داخلہ ہیں۔مذکورہ باتیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر عمران بنٹی نے مڑیاہوں قصبہ کے بھنڈاریہ محلہ میں منعقدہ کارکنان میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں قتل، لوٹ مار اور آبروریزی عام عام ہوگئی ہے۔ دلتوں، مسلمانوں اور پسماندہ طبقات کو حکومت کی جانب سے مسلسل نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے سماج وادی پارٹی پر الزام لگایا کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو ووٹ بینک کی سیاست کرتے ہوئے ذات اور مذہب کو دیکھ کر جرائم کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم کو مضبوط بنانا بہت ضروری ہے، ملک کے مسلمان تعلیم کے میدان میں پسماندہ ہیں، تمام سیکولر جماعتوں نے ووٹ لیکر اقلیتوں کے مفاد میں کوئی کام نہیں کیا ہے۔ مجلس غریب، پسماندہ، اقلیتوں کے حقوق اور حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔میٹنگ میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے پارٹی کی رکنیت حاصل کیا۔اس موقع پرضلع سکریٹری ڈاکٹر عبدالرشید، ارون پانڈے، دلشاد ایڈوکیٹ، محمد معراج، مونیس انصاری نے بھی کارکنان کوخطاب کیا۔ میٹنگ میں کامران حماد، محمدشاہد، فیروز احمد، سیف فاروقی، ارون چوبے، کریم انصاری، توصیف انصاری، نمیر احمد، صدام خان سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔