Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 22, 2019

راشٹریہ علمإ کونسل کی قیادت میں کوٹے دار کی بد عنوانی کے خلاف موضع کے عوام کا تحصیل پر احتجاجی مظاہرہ۔۔

ایس ڈیی ایم نظام آباد نے چانچ کی یقین دہانی کراٸی۔ آر یو سی کے مطالبہ پر ایس ڈی ایم کا
اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش۔۔صداٸے وقت/ نماٸندہ عبد الرحیم اصدیقی۔۔۔۔۔٢٢ اکتوبر ٢٠١٩۔
==================
تحصیل نظام آباد کے تحت موضع نیاوج کے  عوام نے گاٶں کے کوٹے دار کی بدعنوانی، من مانی،راشن کارڈ کی لسٹ سے نام کاٹنے ، غلہ کی تقسیم نہ کرنے سے پریشان ہوکر احتجاج کا راستہ اختیارکیا۔

راشٹریہ علمإ کونسل کے نظام آباد اسمبلی حلقہ صدر عارف رشادی و جنرل سکریٹری عابد نیاوج کی قیادت میں سیکڑوں کی تعداد میں اہل موضع نے تحصیل احاطہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایس ڈی ایم نظام آباد کو میمو رینڈم دیکر کوٹے دار کے کارناموں کی جانچ کا مطالبہ کیا۔
گاوں والوں کا کہنا ہے کہ کوٹےدار مہیش یادو کی منمانی سے نیاوج کے لوگ کافی پریشان ہیں۔آٸے دن راشن کارڈ لسٹ سے نام کٹنے کی بات کسی نا کسی سے کرتے ہیں پھر بھی ان سے ہر مہینہ انگوٹھا لگواتے ہیں اور ان کو راشن نہیں دیتے ہیں ۔۔پورا راشن بیچ دیا جاتا ہے اس کے ساتھ ہی مہینے میں صرف تین دن راشن کی تقسیم ہوتی ہے وہ بھی صرف دو گھنٹہ کے لٸیے جس سے زیادہ تر لوگ راشن نہیں لے پاتے ۔۔۔پھر ان عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
علمإ کونسل کے مطالبے پر ایس ڈی ایم نظام آباد نے وفد کو اور عوام کو یقین دہانی کراٸی کہ وہ خود نیاوج گاٶں کا دورہ کریں گی اور جو بھی مناسب کارواٸی ہوگی کی جاٸے گی۔
                                       اشرف اصلاحی۔آر یو سی۔