Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 15, 2019

اے ایم یو کے وفد کی کیرل گورنر سے ملاقات۔


علی گڑھ  ۔۔۔اتر پردیش۔، 15 اکتوبر 2019/صداٸے وقت۔/ذراٸع۔
=============================
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلباء یونین کے سابق صدر ایم سلمان امتیاز نے کیرالہ کے گورنر عارف محمد خاں سے ملاقات کر انھیں مسلم یونیورسٹی کے ملہ پورم سینٹر کے حالات سے واقف کرایا۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ سینٹر پر فی الحال تین کورس جاری ہیں جن میں بی اے ایل ایل 
بی، بی ایڈ اور ایم بی اے شامل ہیں۔

  مذکورہ کورسیز میں طلباء کی مجموع 
تعداد 390 ہے۔ شعبہ قانون کی مستقل عمارت کے علاوہ طلباء کی رہائش کے لئے کوئی مستقل عمارت نہیں ہے۔  2013 میں بی ایڈ کورس شروع ہوا تھا اس کے بعد سے اب تک کوئی کورس شروع نہیں ہوسکا ہے۔ مذکورہ صورت حال کے لئے سب سے بڑی وجہ بجٹ کا نہ ہونا ہے۔
ملا پورم سینٹر کے قیام کے لئے 1200 کروڑ روپیہ کا تخمینی پروجیکٹ بنایا گیا تھا لیکن کافی رد و کد کے بعد 104.93 کروڑ روپیہ کی گرانٹ 2013-14 میں منظور ہوئی جس میں منظور شدہ رقم میں سے صرف 60 کروڑ ہی وصول ہوسکے۔اس کے ساتھ ہی اضافی تجاویز 94.09 کروڑ کی 2017-18میں روانہ کی گئی تھیں جو ابھی تک منظوری کے لئے التوا میں ہے۔مذکورہ بالا حقائق کی روشنی میں انھوں نے مطالبہ کیا کہ 104.93 کی منظور شدہ رقم کا بقایا 44.93 کروڑ فوری طور پر ریلیز کیا جائے۔