Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 21, 2019

مولانا محمد سعیدی صاحب کے نام ایک مراسلہ۔

مراسلہ نگار۔ابو حنظلہ عبد الاحد قاسمی۔/صداٸے وقت۔
==========================
*مکرم و محترم حضرت مولانا محمد ۔سعیدی صاحب زیدمجدہ*

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

امید ہے حضور والا بخیر و عافیت ہوں گے۔
آج صبح مظاھرِ علوم کے لیٹر پیڈ پر حضرت مولانا رابع صاحب زیدمجدہ کے نام سلمان ندوی کے تعلق سے آپ کی ایک تحریر پڑھنے کو ملی، جس میں آپ نے سلمان ندوی صاحب کی کل گذشتہ جاری کی گئی تحریر پر بڑی خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے موصوف کی شان میں بھی خوب قصیدہ خوانی کرڈالی ہے،
آپ کی یہ تحریر پڑھ کر ہم جیسے ادنی عقیدت مندوں کو حیرت بھی ہوئی اور افسوس بھی ہوا۔
حضور والا!!!
سلمان ندوی صاحب نے دارالعلوم دیوبند، جمعیت علماء ہند اور مسلم پرسنل لاء بورڈ وغیرہ کو جو برا بھلا کہا وہ تو شاید برداشت کرلیا جائے لیکن اصحاب رسول کی شان میں جس طرح کھلے عام تبراء و بدزبانی کی ہے وہ قطعاً درگذر کرنے لائق نہیں، ایسی گستاخی اور بدزبانی پر تو آپ کا دینی فرض اور ایمانی غیرت کا تقاضا تھا کہ آپ اُن کے ساتھ اپنے تمام تر تعلقات ختم کرکے اُن کے باطل موقف کی تردید فرماتے لیکن ۔ مولانا!! گستاخی کی پیشگی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ اگر حق بولنے کی جراءت نہیں تو کم از کم خاموش رہتے۔
جس فرضی رجوع نامہ پر آپ عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں اسے ایک بار غور سے پڑھ لیتے یا کسی سے پڑھوا لیتے تو معلوم ہوجاتا کہ یہ رجوع نامہ نہیں دھمکی نامہ، دھوکہ نامہ یا اصرار نامہ ہے
آپ بڑے ہیں اور بڑوں کے پروردہ ہیں اس لئے اپنی بزرگی اور بڑے پن کا لحاظ فرماتے ہوئے یا تو اِس رافضی سے براءت ظاہر فرمائیں یا کم از کم خاموش رہیں۔
اگر آپ اپنے ذاتی تعلقات و مفادات کے لیے اس رافضی کی حمایت میں آئیں گے تو پھر یقین جانیں گستاخ صحابہ کی حمایت کا ادبار آپ پر ضرور پڑے گا اور اپنی بزرگی و ولایت کو آپ اپنے ہاتھوں مجروح کربیٹھیں گے۔
*یہ امت جس طرح بزرگوں کی قدر و عظمت کرنا جانتی ہے اسی طرح ہزاروں بزرگوں کو ایک ادنی صحابی کی جوتیوں پر قربان کرنا بھی جانتی ہہے*
حیرت ہے کہ جس تحریر کو ابھی تک ندوۃ العلماء نے قبول نہیں کیا اور صاحبِ معاملہ حضرت مولانا رابع صاحب مدظلہ نے اُس کی تائید میں ایک لفظ نہیں کہا آپ اسے سلمان ندوی کا تقدس نامہ سمجھ بیٹھے۔
اسی کو کہتے ہیں۔ مدعی سست گواہ چست
اس لیے آپ سے گذارش ہے کہ گستاخیِ اصحاب رسول ﷺ کے معاملے کو ہلکے میں نہ لیتے ہوئے آپ اپنے موقف پر نظر ثانی فرمائیں اور گستاخ صحابہ سے پینگیں بڑھانے کے بجائے اس سے دوری بناکر رکھیں یہی ہم سب کے لیے بہتر و مفید ہے۔
اور اگر آپ خدا نخواستہ یہ سب کرنے پر مُصر ہیں (ہمیں آپ کی بزرگی و شرافت یہ امید ہرگز نہیں) تو پھر مظاھرِ علوم کا لیٹر پیڈ استعمال کرنے کے بجائے اپنا ذاتی لیٹر پیڈ استعمال کریں تاکہ لوگوں کو جو کچھ کہنا ہو آپ کو کہے مظاھرِ علوم خوامخواہ بدنام نہ ہو۔
والسلام

آپ کا ادنی عقیدت مند
ابو حنظلہ عبدالاحد قاسمی