Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 1, 2019

چوری کی موٹر سائیکل کے ساتھ دو لوگ گرفتار۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔ن ۔ ۔صدائے وقت۔
===================
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے گوراری
پلیا کے قریب سے پولیس نے گاڑی چیکنگ کے دوران چوری کی موٹرسائیکل کے ساتھ دو ملزمان کو گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی۔پولیس نے پکڑے گئے ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔

اطلاع کے مطابق مقامی تھانے کے سب انسپکٹر سنیل تیواری مع فورس مذکورہ پلیا کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک موٹرسائیکل سے دو نوجوان آتے نظر آئے جو پولیس کو دیکھتے ہی گاڑی موڑکر بھاگنے کی کوشش کرنے لگے۔پولیس نے نوجوانوں کو مشتبہ دیکھتے ہی پیچھا کر حراست میں لے لیا۔
موٹرسائیکل کے کاغذات مانگنے پر معقول جواب نہیں دینے پر پولیس دونوں کو تھانے لائی جہاں سختی سے پوچھ گچھ کے دوران انھوں نے موٹرسائیکل کو شاہ گنج سے چوری کرنے کی بات قبول کی۔پکڑے گئے ملزمان نے اپنا نام نوین چند ساکن ڈومن پور اور سورج بھان ساکن سہاوے کوتوالی شاہ گنج بتایا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔