Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 13, 2019

ساٸبر جراٸم۔۔۔ساٸبر سسٹم سے بینکوں سے پیسہ اڑانے والے بین الاضلاع گروہ کا پردہ فاش۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ۔۔۔صداٸے وقت)۔١٣ اکتوبر ٢٠١٩
=============================
ضلع میں سائبر جرائم میں ہو رہے اضافہ پر لگام لگانے کی کوشش میں پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر چل رہے مہم کے تحت لائن بازار پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سائبر سسٹم سے اکاؤنٹ میں پیسہ منگا کر فریب دہی کرنے والے جعلسازوں کے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے گروہ کے ساتھ ممبروں کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ان کے پاس سے درجنوں اکاؤنٹ کے اے ٹی ایم کارڈ،چوری کی موٹرسائیکل کے کاغذات،موبائل فون اور سم کارڈ برآمد کیا۔

اس ضمن میں پولیس سپرٹنڈنٹ روی شنکر چھوی نے پولیس لائن کے آڈیوٹریم میں صحافیوں کو معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ کافی دنوں سے سائبر کرائم کے زریعے موبائل پر فون کر فریب دہی کر جعلسازی کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔سائبر کرائم کے بڑھتے گراف کو دیکھ انھوں نے سبھی تھانہ انچارج کو اپنے اپنے حلقوں میں مہم چلانے کی ہدایت دی تھی۔ہدایت کے مطابق سرولانس اور مخبر کے زریعے لائن بازار پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے شہر کے روڈویز تراہے کے قریب سے 7جعلسازوں کے گروہ کوگرفتارکر لیا۔تھانے میں لاکر سختی سے پوچھ گچھ کے دوران جعلسازوں نے بتایا کہ ان کا گروہ گاؤں کے لوگوں کو کچھ پیسوں کا لالچ دیکر ان کا اکاؤنٹ بینک میں کھلواکر پاس بک اور اے ٹی ایم کارڈ رکھ لیا جاتا تھا۔ملک کے مختلف حصوں میں فون کر فریب دہی کر پیسے کو انھیں اکاؤنٹ میں منگاکر فریب دہی کیا جاتا تھا۔پولیس کے مطابق ان کے پاس سے برآمد ہوئی ڈائری پر ملک کے مہاراسٹر،گجرات،اتر پردیش،بہار اور جھارکھنڈ کے درجنوں لوگوں کے موبائل نمبر اور کاؤنٹ نمبر درج ملے ہیں جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔پکڑے گئے جعلسازوں نے اپنا نام محمد داؤد ولد محمد ایوب ساکن گہنی خرد تھانہ پھولپور ضلع اعظم گڑھ،امریش پرتاپ ولد پدن رام ساکن سینا پور تھانہ کیراکت،اماناتھ ولد مسافر ساکن پچول تھانہ کیراکت،برجیش کمار ولد انل کمار ساکن زندوپور تھانہ بردہ ضلع اعظم گڑھ،راکیش کمار ولد ہیرالال ساکن سید خان پور تھانہ دیوگاؤں ضلع اعظم گڑھ اور ارون کمار ولد شری پرکاش اور رنکو ولد بنارسی ساکن گڈولی تھانہ دیوگاؤں ضلع اعظم گڑھ بتایا۔پولیس نے ان کے پاس سے درجنوں موبائل،سم کارڈ،اے ٹی ایم،مہر سمیت دیگر سامان برآمد کرتے ہوئے متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔