Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 10, 2019

خاتون شکشا متر اور اس کے شوہر کے خلاف ہیڈ ماسٹر نے درج کرایا مقدمہ۔

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
=============================
بخشاء تھانہ حلقہ کے پرائمری اسکول مئی کے پرنسپل نے جوائننگ کیلئے خاتون شکشا متر اور اس کے شوہرہ کے خلاف مارپیٹ سمیت سنگین دفعات میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
پرنسپل رام جیاون اپادھیائے نے پولیس کو تحریر دیکر الزام لگایا کہ اسکول میں تعینات گاؤں کی ہی شکشا متر گایتری دیوی بغیر کسی اطلاع کے طویل تعطیل پر چلی گئی تھی۔گزشتہ ہفتہ کے روز شکشامتر گایتری دیوی اپنے شوہر اتل کمار یادو اور ایک نامعلوم کے ساتھ اسکول پہنچ کر رجسٹر میں درج تعطیل کے باوجود دوبارہ جوائننگ کرانے کیلئے دباؤ بنانے لگی۔منع کرنے اور نوکری کا حوالہ دینے پر بدسکولی کرتے ہوئے مذکورہ لوگ مارپیٹ کرتے ہوئے جان مال کی دھمکی دی جس سے اسکول میں افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا۔پولیس نے تحریر کی بنیاد پر مذکورہ لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی۔