Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 22, 2019

نم آنکھوں سے یاد کٸیے گٸے مجاہد آزادی شہید اشفاق اللہ خان


جونپور یوپی
اجود قاسمی/صداٸے وقت/٢٢ اکتوبر ٢٠١٩
=======================
مدرسہ مولانا ابوالکلام آزاد دربانی پور میں
 اشفاق اللہ خاں یوتھ بریگیڈ کے زیر اہتمام اشفاق اللہ خاں کی یاد میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کی صدارت شاہنواز خان شہر صدر اقلیتی شعبہ کانگریس نے کی۔
مہمان خصوصی کے طور پر سوشل ایکٹوسٹ اور اشفاق اللہ خاں یوتھ بریگیڈ کے ضلع کنوینر آصف آر این رہے۔
مہمان اعزازی کانگریس اقلیتی شعبہ کے ریاستی سوشل میڈیا انچارج حزیفہ خان رہے۔
پروگرام کا آغاز محمد ازمان نیں قرآن کی تلاوت سے کیا۔
نعت پاک الفشاں بانو نیں پیش کیا۔
مہمان خصوصی آصف آر این نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کی شاه جہاں پور کی سر زمیں پر پیدا ہوئے آزادی کے دیوانے اشفاق اللہ خاں اور پنڈت رام پرساد بسمل نے مسکراتے ہوئے 19 دسمبر، 1927 کو پھانسی کے پھندے کو چوما تھا. ہمیں آزادی دلانے والے انہی آزادی کے دیوانوں نے ہی اس ملک میں گنگا۔جمنی تہذیب کی مثال بھی پیش کی تھی. آج پورا ملک انہیں سلام کرتا ہے جہاں ان بے مثال دوستی ہر روز نئی تعلیم دیتی ہے، وہیں دوسری طرف شہیدوں کی قربانی سے سينچی گئی آزادی کی خوشبو آج بھی باقی ہے۔
مہمان اعزازی حزیفہ خان نے کہا کہ اشفاق اللہ خاں کی پیدائش 22 اکتوبر کو شاہ جہاں پور میں ہوئ شروع سے ہی اشفاق اللہ خاں کو ملک کے تئیں الفت و محبت، بے چینی تھی کہ کس طرح ہمارا ملک تن کے گورے من کے سیاہ انگریزوں سے آزاد ہو جائے اپنی جان کی قربانی دے کر انہوں نے اپنے خواب کو سچ کردیا۔

شاہنواز خان نے کہا کے ایسے پروگراموں کا ہونا بہت ہی ضروری ہے تاکہ ہمارے آنے والی نسلیں ان مجا ہد آزادی کی قربانیوں کو یاد رکھ سکے اور اپنے اندر ملک کے تئیں محبت پیدا کر سکے۔
پروگرام کی نظامت مدرسہ مولانا ابوالکلام آزاد کے مینیجر اجود قاسمی نیں کیا۔
اس موقع پر محمد شاداب، گورو وشوکرما، امجد صدیقی، شاہد احمد، صابرين، پنکی موریہ تمام طالب علم موجود رہے۔