Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 3, 2019

کرناٹک میں این آر سی نافذ کرنے نہیں دیا جاٸے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا۔


بنگلور۔۔۔۔کرناٹک۔۔۔(پریس ریلیز)۔/صداٸے وقت۔
=============================
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کرناٹک میں NRCنافذ کرنے کے اعلان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی حالت میں کرناٹک میں NRCکو نافذ ہونے نہیں دیا جائے گا۔ نیشنل رجسٹررآف سیٹریزن سے شہریوں کے دستاویزات میں جو خامیاں ہیں اس تصیح کرنے کے بجائے ملک کے پرامن شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور NRCکو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے معصوم شہریوں کو سیاسی یرغمال بنانے کی ایک سازش کی جارہی ہے

۔ جسے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کھبی بھی نافذ کرنے نہیں دے گی۔ مرکزی بی جے پی حکومت نوٹ منسوخی اور جی ایس ٹی جیسے فضول او ر عوام مخالف پالیسیوں کے بعد اب مسلم مخالف NRCکو نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ جسے ایس ڈی پی آئی کسی بھی حالت میں قبول نہیں کرے گی۔ ایس ڈی پی آئی NRCکے خلاف ریاست گیر عوامی مہم چھیڑ کراپنا احتجاج درج کرائے گی۔این آر سی کو روکنے کیلئے کتنی بھی قربانیاں دینی پڑے ایس ڈی پی آئی اس کیلئے تیار ہے۔ ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان نے ریاست کے تمام سیاسی، سماجی اور ملی جماعتوں سے اور مساجد کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ اس NRCکے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ ریاست کے شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ بلاخوف NRCکے خلاف جو ایک سازش ہے اپنی آواز بلند کریں۔