Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 10, 2019

ڈاکٹر سےرنگداری مانگنے کی پاداش میں کھانی پڑی جیل کی ہوا۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
چندوک تھانہ حلقہ کے بیری باری بازار میں ڈاکٹر سے رنگداری مانگنے کے معاملے میں پولیس نے بدمعاش کو گرفتارکر چالان عدالت بھیج دیا۔مذکورہ بدمعاش پر سابقہ میں بھی رنگداری مانگنے کے معاملے میں مقدمہ قائم ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ بازار میں گزشتہ دو دہائی سے ڈاکٹر اجے کمار ویشواس پرائیویٹ نرسنگ ہوم چلاتے ہیں۔الزام ہے کہ جمونی باری گاؤں رہائشی چندر بھان سنگھ ولد رادھے شیام سنگھ نے گزشتہ شب کلینک پر پہنچ کر تین لاکھ روپے کی مانگ کی،انکار کرنے پر ڈاکٹر کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے بدسلوکی کی۔متاثر ڈاکٹر کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے ملزم کو موقع سے ہی گرفتارکر ڈاکٹر کی تحریر پر مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔